دُعا کریں اور نہ ڈریں

دُعا کریں اور نہ ڈریں

کیونکہ خُدا نے ہمیں دہشت (بزدلی، ناکامی، دَبےرہنے یا خوف) کی رُ وح نہیں بلکہ (اُس نے ہمیں رُوح بخشی ہے) قُدرت اور مُحبّت اور تربِیّت کی رُوح دی ہے۔  2 تیمتھیس 1 : 7

خُدا چاہتا ہے کہ ہم ہر بات کے لئے دُعا کریں اور کسی بھی چیز سے نہ ڈریں۔ اگر ہم زیادہ دُعا، کم فکر اور کم خوف کریں گے تو ہم خُداوند کے ساتھ زیادہ نزدیکی اور گہرا شخصی تعلق قائم کرسکتے ہیں۔ پولس کہتا ہے کہ خُدا نے ہمیں دہشت کی رُوح نہیں دی ہے۔ اِس لئے جب ہمیں ڈر محسوس ہو تو یہ خُدا کی طرف سے نہیں ہے۔ یہ اِبلیس کی طرف سے ہے۔ ابلیس ہمیں ہرقسم کےڈر سے دہشت زدہ کرنے کی کوشش کرے گا اور ہم اپنے احساسات اور جذبات میں اِس قدر کھو جائیں گے کہ دُعا کرنا ہی بھول جائیں گے۔

جو کام ابرہام، یشوع اور داؤد کے سُپرد کیا گیا تھا اگر وہ اُسے ایک بڑا بوجھ سمجھ کر خوف کے سامنے اپنے گھٹنے ٹیک دیتے تو وہ کبھی بھی یہ نہ جان پاتے کہ خُدا کس قدر قدرت والا اور  کثرت سے مہیا کرنے والا ہے۔

خُدا سے باتیں کرنے اور اُس کے کلام کے مطالعہ میں وقت گزارنے سے آپ کو قوّت ملے گی تاکہ جب خوف کا سامنا ہو تو آپ اُس کا مقابلہ کرسکیں۔ جب آپ کلام کو اپنے دِل میں رکھ لیں گے توضرورت کے وقت وہ آپ کو یاد آجائے گا۔ میرا اِیمان ہے کہ ہمیں بآوازِ بُلند خُدا کے کلام کا اِعلان کرنا چاہیے اور اپنی دُعاؤں میں بھی کلام کو کثرت سے شامل کرنا چاہیے۔ شیطان شاید آپ سے اتنا خوف زدہ نہ ہو لیکن وہ خُدا کے اس کلام سے خوف زدہ ہوتا ہے جو اِیماندار کی زبان سے اِیمان سے بولا جاتا ہے۔

ہم صرف خواہش کرکے خوف کو بھگا نہیں سکتے بلکہ ہمیں اُس کا مقابلہ کرنا ہے۔ دُعا اور کلام دو مضبوط ہتھیار ہیں پس آؤ ہم اِنہیں استعمال کریں!

دُعا کے وسیلہ سے خُدا کے ہتھیار باندھ لیں  اور ابلیس کے خوف کے جلتے ہوئے تیروں کا مقابلہ کریں۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon