دُعا کریں اور خُدا کے کلام کا اِقرار کریں

دُعا کریں اور خُدا کے کلام کا اِقرار کریں

تو مت ڈر(ڈرنے کی کوئی بات نہیں ہے) کیونکہ میں تیرے ساتھ ہوں۔ ہراساں نہ ہو کیونکہ میں تیرا خُدا ہوں.  یسعیاہ 41 : 10

ہمیں اس حقیقت کو قبول کرنا ہے کہ خوف اِنسانی جذبہ ہے ۔۔۔۔۔ ہم سب کو کبھی نہ کبھی کسی حد تک اِس کا تجربہ کرنا پڑتا ہے،لیکن ہم یہ بھی جانتے ہیں کہ ہم دلیری اورہمت سے زندگی بسر کرسکتے ہیں کیونکہ خُدا نے ہمیں کہا ہے کہ وہ ہمیشہ ہمارے ساتھ ہے۔ اور اس وجہ سے ہمیں خوف میں زندگی بسر کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔

خُدا نے مجھے سیکھایا ہے کہ میں‘‘دوہری قوّت’’ کو استعمال کروں؛ یہ نام میں نے خود رکھا ہے، جس سے میں خوف کی روح کو شکست دے سکتی ہوں۔ یہ دوہری قوت ہے ‘‘دُعا کرنا’’ اور‘‘اِقرار کرنا’’۔ جب مجھے خوف محسوس ہوتا ہے میں دُعا شروع کردیتی ہوں اور خُدا سے مدد مانگتی ہوں اور پھر میں اِقرار کرتی ہوں کہ ‘‘میں نہیں ڈروں گی!’’ جیسے ہی آپ کو کسی چیز کے بارے میں ڈر محسوس ہو تو اس دوہری قوّت کو استعمال کریں، اِس طرح کرنے سے آپ خوف کو اپنے اُوپر حاوی ہونے سے روک سکتے ہیں۔ ہم خوف کے جذبہ کواپنے اُوپر حاوی ہونے کے بجائے اس پر قابو پا سکتے ہیں۔


آج کا قوّی خیال: میں خوف میں زندگی بسر نہیں کروں گا/گی۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon