بلاناغہ دُعاکرو( لگاتار، مسلسل کامل رفتاری سے دُعا کرو)۔ ۱ تھسلنیکیوں ۵: ۱۷
کیاآپ نے کبھی بائبل کی یہ آیت پڑھی ہے کہ’’بلاناغہ دُعا کرو‘‘؟ ہم میں بہت سے لوگوں کے لئے یہ نہایت مشکل اور ناممکن ہے۔ کس طرح کوئی شخص سر جھکائے، گھٹنے ٹیکے چوبیس گھنٹے دعا کرسکتا ہے؟
اصل میں ہمیں دعا کی زیادہ درست اور عملی تعریف کی ضرورت ہے۔ زیادہ تر ہم دعا کو ایک خاص عمل سے جوڑتے ہیں جو صرف اسی وقت ممکن ہوسکتاہے جب ہم کسی تنہائی کی جگہ پر ہوں اور ساری دنیا سے الگ ہوں۔
لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ اپنی سوچوں کو خدا کی طرف لگانا بھی دُعا ہے؟ جی ہاں یہ سچ ہے! دعا خدا کے ساتھ بات چیت کرنا ہے، پس جب خدا کا کلام فرماتا ہے کہ ’’بلاناغہ دُعا کرو‘‘اس کا مطلب یہ ہے کہ ہم ہمیشہ خدا کے ساتھ بات چیت کرنے کے لئےتیار رہیں۔اس کا مطلب دو گھنٹے کا دعائیہ سیشن بھی ہو سکتا ہے اور اس کے معنی سارادن خدا کی حضوری کا احساس بھی ہوسکتا ہے۔
خدا نے دعا کو پیچیدہ نہیں بنایا۔وہ چاہتا ہے کہ دعا ہماری ہر روز کی زندگی کا اہم ترین اور نہ رکنے والا حصہ بن جائے۔ پس آج دعا کی اپنی تعریف کو بدل ڈالیں پھر آپ پیار کرنے والے خدا کے ساتھ مسلسل گفتگو سے آنے والی شادمانی کا تجربہ کریں گے۔
یہ دُعا کریں:
اَے خدا، میری مدد کر تا کہ میں اپنی دعا کی تشریح کو بدل دوں اور میری رہنمائی کر اور مجھے اپنے ساتھ گفتگو کی نئی راہیں دکھا تاکہ میں ہر روزتجھ سے بات چیت کروں۔ تیری مستقل حضوری کے لئے تیرا شکریہ۔