دِل کے معاملات

دِل کے معاملات

اپنے دِل کی خوب حفاظت کر کیونکہ زندگی کا سرچشمہ وہی ہے۔                           اِمثال 4 : 23

ہمارے دِل ہماری سوچ اور ہمارے اندر کی اتھاہ گہرائیوں کو پیش کرتے ہیں۔ یہ بہت ضروری ہے کہ ہم خُدا کی خدمت پاک دِل کے ساتھ کریں۔ کوئی بھی شخص ٹھیک کام کرسکتا ہے لیکن اس کے باوجود اُس کا دِل راست نہیں ہوسکتا۔ امصیاہ بادشاہ ایسا ہی ایک شخص تھا۔ ہمیں بتایا گیا ہےکہ اس نے جو بھی کیا وہ سب ٹھیک تھا لیکن اس کا دِل درست نہیں تھا، اس لئے خُدا اُس سے خوش نہیں تھا (2 تواریخ 25 : 2)۔

وقت نکال کر اپنی نیت کو سچائی سے جانچنا ایک تکلیف دہ عمل ہوسکتا ہے لیکن یہ عمل بہت فائدہ مند ہے۔ پورے دِل سے خُدا کی خدمت کرنے سے ہم خُدا کے قریب آجاتے ہیں۔

خُدا کا کلام ہمیں بتاتا ہے کہ ہمیں آدمیوں کو دِیکھانے کے لئے کام نہیں کرنے چاہیے اور نہ ہی  لوگوں کو متاثر کرنے کے لئے دُعا کرنی چاہیے۔ ہم جو بھی کرتے ہیں اگر وہ خُداوند کے لئے کریں تو ہمیں اُس کی طرف سے اَجر ملے گا۔

دُعا میں کچھ وقت گزاریں اور اپنے کاموں پر غور کریں اور خُدا سے کہیں کہ اگر آپ کی نیت پاک نہیں ہے تووہ آپ پر ظاہر کرے۔ اگر ایسا ہے، تو خُدا کی مدد سے آپ تبدیلی پیدا کرسکتے ہیں۔ جو بھی آپ کرتے ہیں اس اِیمان کے ساتھ کریں کہ یہ آپ کے لئے خُدا کی مرضی ہے اور خُدا کے جلال کے لئے کریں۔ اگر آپ ایسا کریں گے تو خُدا سے آپ کی نزدیکی اور قربت بڑھ جائے گی۔

 

خُدا اس بات میں زیادہ دلچسپی رکھتا ہے کہ ہم جو کام کررہے ہیں وہ کیوں کررہے ہیں بنسبت اس کے کہ ہم کیا کر رہے ہیں۔ لوگ ہمارے عمل کو دیکھتے ہیں لیکن خُدا ہمارے دِل پر نگاہ کرتا ہے!

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon