اَے خُدا! تو میرا خُدا ہے۔ میں دِل سے تیرا طالب ہوں گا۔ خشک اور پیاسی زمین میں جہاں پانی نہیں میری جان تیری پیاسی ہے اور میرا جسم تیرا مشتاق ہے۔ زبور 63 : 1
خدا کو یہ بات بہت پسند ہے جب آپ ہر روز اس کے ساتھ رفاقت اور پرستش میں وقت گزارتے ہیں۔ یہی وہ وقت ہے جو آپ کے زندگی گزارنے کے نظریہ کو تبدیل کردے گا، فتح پانے کے لئے آپ کو قوت دے گا اور آپ کو خُدا کی نزدیکی بخشے گا۔
خُدا کے ساتھ تنہائی کا وقت وہ وقت ہے جس میں خُدا ہمارے دِل کی گہرائیوں میں کام کرتا ہے۔ یہ خُدا کے ساتھ قربت کا وقت ہے جس میں آپ اس سے اپنی مُحبّت کا اظہار کرتے ہیں اور وہ آپ پر اپنی مُحبّت کو نچھاور کرتا ہے جس سے آپ ترقی کرتے ہیں اور حقیقی تبدیلی رونما ہوتی ہے۔
زندگی میں بہت سی مصروفیات ہوتی ہیں اور ہم خُدا کے ساتھ وقت نہ گزارنے کے بہت سے بہانے تراش سکتے ہیں۔ ہمارے پاس ہمیشہ بہت سے کام ہوں گے جو ہمیں کرنے ہیں، بہت سے لوگوں کو فون کرنا ہوگا، بہت سے بگڑے کاموں کو سنوارنا ہوگا، اور کاموں کی یہ فہرست بہت لمبی ہے۔ لیکن اگر آپ خُدا کو اوّل درجہ دینے کا فیصلہ کرتےہیں ، اور دِن بھر کے دھیان بٹانے والے بے شمار کاموں کے باوجود اس کو تلاش کرتے ہیں ، تو آپ کو بڑا اَجر ملے گا۔
جتنا وقت آپ خُدا کے ساتھ گزاریں گے اتنا ہی آپ اعتماد، اطمینان، خوشی، زور، فضل اور فتح کا تجربہ کریں گے۔ وہی ان سب برکتوں کا منبع ہے۔ جب آپ اُس کے ساتھ وقت گزارنے کے لئے خود کو مخصوص کرلیتے ہیں تو یہ سب برکتیں آپ کے اندر قدرتی طور پر آنا شروع ہوجائیں گی۔
زندگی میں خُداوند یسوع مسیح کے ساتھ آپ کے شخصی تعلق سے بڑھ کو کوئی بھی چیز اہم نہیں ہے۔