بلکہ ہم نے شرم کی پوشیدہ باتوں کو ترک کردیا اورمکاری کی چال نہیں چلتے ۔ نہ خُدا کے کلام میں آمیزیش کرتے ہیں بلکہ حق ظاہر کرکے خُدا کے روبرو ہر ایک آدمی کے دِل میں اپنی نیکی بٹھاتے ہیں۔ ۲ کرنتھیوں ۴: ۲
ہوسکتا ہے کہ ہم اپنے بارے میں دوسروں کی رائے کو لے کر اِس حد تک فکر مند ہوں کہ کسی کام کے قابل نہ رہیں اوراس خوف میں مبتلا رہیں کہ کہیں لوگ ہمیں غلط نہ سمجھیں۔ لیکن کیا آپ یہ جانتے ہیں؟ اورمیرا یہ خیال ہے کہ دوسروں سے ہر چیز چھُپانے اوردِکھاوا کرنے کی بجائے اگرہم سچائی سے زندگی بسر کریں تو ہم دوسروں سے زیادہ عزّت حاصل کرسکتے ہیں ۔
میرا اِیمان ہے کہ لوگ مجھ سے کلام سُننا اِس لئے پسند کرتے ہیں کہ میں ان سے اپنی خطائیں اورکمزوریاں اورجو میں نے اُن سے سیکھا ہے نہیں چھپاتی۔ ایسی باتوں سے اُن کو تسلی ملتی ہے اوروہ میری زندگی کے تجربات میں اپنی زندگی کو دیکھ کر اُمید حاصل کرتے ہیں کہ اگر میں نے کچھ باتوں میں کامیابی حاصل کی ہے تو وہ بھی کر سکتے ہیں۔
ہمیں غلطیوں کے خوف سے باہر نکلنا ہےکیونکہ غلطیاں تو ہم سے ہوں گی۔ خدا ہم سےیہ نہیں کہتا کہ کسی غلطی کی گنجائش نہیں ہےبلکہ وہ چاہتا ہے کہ ہم دیانتداربنیں اوراپنی خامیوں کو چھپاتے نہ رہیں۔ جب ہم اُن کو سب سے سامنےلائیں گے تو وہ ہماری مدد کرے گا تاکہ ہم اُن پرغالب آسکیں اور زیادہ بڑی اور بہتر باتوں کی طرف بڑھ سکیں۔
اپنی خامیوں کو نہ چھُپائیں۔ اُن کا اقرارکریں تاکہ آپ اُن سے سیکھیں۔ جب آپ کھلے دِل اوردیانتداری سے خُدا پر بھروسہ کریں گے وہ ہر بات پرغالب آنے میں آپ کی مدد کرے گا۔
یہ دُعا کریں:
اَے خداوند میرے اندر خامیاں ہیں جن سے میں شرمندہ ہوں لیکن اِن سے لپٹے رہنے میں میراکوئی فائدہ نہیں ہے۔ میں اپنی خامیوں کا اِقرار کرناچاہتا / چاہتی ہوں تاکہ اُن پر غالب آنے میں تو میری مدد کرے۔