خُدا تحریک دینے کے وسیلہ سے کلام کرتا ہے

 میں مسیح میں سچ کہتا ہوں۔ جھوٹ نہیں بولتا اور میرا دِل [ روشن اور متحرکبھی روح الّقدس میں گواہی دیتا ہے۔              (رومیوں ۹ : ۱)

آج کی آیت میں پولس رسول روح القّدس کے وسیلہ سے ’’متحرک‘‘ ہونے کی بات کرتا ہے۔ پاک روح کی یہ تحریکیں اوراشارے خُدا کا بات کرنے کا ایک طریقہ ہے۔

میں اس کے تعلق سے عملی مثال پیش کرناچاہتی ہوں۔ بعض اوقات خدا مجھ سے چھوٹے چھوٹے کام کرنے کے لئے کہتا ہے جیسا کہ دکان میں گری ہوئی قمیض اُٹھا کر واپس رکھنا۔ ایسی باتیں وہ مجھ سے بُلند آواز میں نہیں کرتا، بلکہ میں اپنے اندر ایک اشارہ محسوس کرتی ہوں، کہ اپنی آرادم دہ جگہ کو چھوڑوں اور اس کی تلاش کروں۔ خُدا میری فرمانبرداری کو استعمال کرتا ہے تاکہ مجھے اپنے کردار کے بارے میں سکھائے۔ وہ مجھ سے کہتا ہے کہ ’’جو بھی تم اِس زندگی میں کرتی ہوں وہ بیج بونے کی مانند ہے جس کا حاصل تمہیں ملے گا،جس کی فصل تم بعد میں کاٹو گی۔‘‘ اگر میں اچھّا بیج بووٰں گی، تومیں اپنی زندگی میں بہترین نتائج کی توقع کرسکتی ہوں۔

ایک اور مثال، کچھ عرصہ پہلے خُدا کے پاک روح نے مجھے اُبھارا کہ میں ایک ایسی خاتون کو حوصلہ افزائی کی ای.میل بھیجوں جو خدمت کرتی ہے۔ اگرچہ میں سالوں سے اس کو جانتی ہوں لیکن میں نے کبھی ایسی خواہش محسوس نہیں کی لیکن میں نے پاک روح کی تحریک کی پیروی کی۔ فوراً ہی مجھے اُس خاتون کا جواب موصول ہوا کہ جب اُسے میری ای .میل ملی اُس وقت وہ کوئی خاص فیصلہ کرنا چاہتی تھی اورمیری حوصلہ افزائی سے اُس کے فیصلہ کی تصدیق ہوگئی۔

اس تحریک کی پیروی کرنا جو خُداہمارے دل میں ڈالتاہے ایک حیران کن تجربہ ہے جو ہر دن کو پرُجوش اور نیا بنا دیتا ہے۔ خُدا کی آواز سنُنے کے عمل کے دوران ہمیں اُن ہلکی ،باطنی تحریکوں کی پیروی کرنا ضرور ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

آج آپ کے لئے خُدا کا کلام:

  پاک روح کےچھوٹے سے چھوٹے’’اشاروں‘‘ کے لئے بھی حساس بن جائیں ۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon