راستبازی کا انعام

راستبازی کا انعام

جن کے لئے اِیمان راستبازی (خُدا کے حضور میں قابلِ قبول) گنا جائے گا۔ اِس واسطے کہ ہم اُس پر اِیمان لائے (بھروسہ کرتے، پیوستہ ہوتے، اور تکیہ کرتے ہیں) جس نے ہمارے خُداوند یسوع کو مُردوں میں سے جِلایا۔  رومیوں 4 : 24

 سب سے پہلا مکاشفہ جو خُداوند نے مجھے اپنے کلام میں سے بخشا وہ راستبازی کا تھا۔ یہاں "مکاشفہ” سے میری مُراد ہے ایسی بات جو آپ اس حد تک سمجھ جاتے ہیں کہ وہ آپ کی زندگی کا حصہ بن جاتی ہے۔ اس کا علم صرف آپ کے ذہن تک محدود نہیں رہتا، بلکہ وہ آپ کے دِل میں اُتر جاتی ہے۔ آپ سچائی کا یقین کرتے ہیں۔

راستبازی خُدا کا انعام ہے۔ یہ ہمیں "بخشی اور سونپی” گئی ہے جب ہم خُدا کے اس کام پر اِیمان لاتے ہیں جو اس نے اپنے بیٹے، خُداوند یسوع مسیح کے وسیلہ سے ہمارے لئے کیا ہے۔ جو گناہ سے ناواقف تھا لیکن ہمارے لئے گناہ بن گیا تاکہ ہم اس میں خُدا کی راستبازی ہوجائیں (2 کرنتھیوں 5 : 21)۔

ان سب باتوں سے بڑھ کر ابلیس یہ نہیں چاہتا کہ ہم خُدا کے ساتھ اس سچائی سے واقف ہوکر زندگی بسر کریں کہ ہم خُدا کے حضور میں کھڑے ہوسکتے ہیں۔ وہ چاہتا ہے کہ ہم غیر محفوظ، شرمندہ، قصوروار اور مجرم محسوس کریں تاکہ ہم خُدا سے دور ہوجائیں اور اس کی قربت سے شادمانی حاصل نہ کریں۔

خُداوند یسوع مسیح چاہتا ہے کہ ہم یہ جان لیں کہ جو کچھ اس نے ہمارے لئے کیا ہے اس کے سبب سے ہم خُدا کے حضور میں کھڑے ہوسکتے ہیں۔ وہ چاہتا ہے کہ ہم اُس سے خوش ہوں اوراس کے ساتھ اپنا تعلق قائم کرکے لطف اندوز ہوں۔ خُدا کے رحم، معافی اور اس کے حضور میں کھڑے ہونے کے استحقاق کو حاصل کریں اور آزادی اور شادمانی کے اس سفر پر گامزن ہوجائیں۔   


آپ خُدا کے کلام پر گیان دھیان کرنے سے راستبازی کے انعام کا مکاشفہ حاصل کرسکتے ہیں۔ اور جو کچھ اس میں آپ کی حیثیت کے بارے میں بیان کیا گیا ہے کہ مسیح میں آپ کون ہیں اس پرایمان رکھ سکتے ہیں

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon