جب ایسا لگتا ہو کہ کوئی راستہ نہیں بچا

جب ایسا لگتا ہو کہ کوئی راستہ نہیں بچا

دیکھو مَیں ایک نیا کام کرُوں گا۔ اب وہ ظہُور میں آئے گا۔ کیا تُم اُس سے ناواقِف رہو گے؟ ہاں مَیں بیابان میں ایک راہ اور صحرا میں ندیاں جاری کرُوں گا۔ یسعیاہ 43 : 19

کیا آپ نے کبھی کسی صورت حال کا سامنا کرتے ہوئے یہ کہا ہے، "ایسا کبھی نہیں ہو سکتا”؟ عین ممکن ہے کہ ان جیسے کچھ خیالات آپ کے ذہن میں آئے ہوں:

  • کام کے اس بوجھ کو برداشت کرنا میرے بس کی بات نہیں ہے۔
  • یہ بِل ادا کرنا میرے لئے ممکن نہیں ہے۔
  • میری شادی کو بچانے کا کوئی طریقہ نہیں ہے۔
  • اب میرے پاس کالج واپس جانے کا کوئی راستہ نہیں بچا۔

خُدا کی مدد سے، ہمیشہ کوئی نہ کوئی راہ نکل ہی آتی ہے۔ یہ بڑی خوبصورت سچائی ہے اور ہمیں  اِس کے لئے شُکر گزار ہونا چاہیے۔ شاید وہ راہ آسان نہ ہو، شاید وہ ہموار بھی نہ ہو؛ اور شاید راستہ فوری طور پر نظر بھی نہ آئے۔ ہوسکتا ہے کہ مشکل آپ کے اُوپر، نیچے، اِرد گرد ہو اور آپ کو  اس میں سے گزرنا بھی پڑسکتا ہے — لیکن اگر آپ آگے بڑھتے رہیں گے تو آپ کو کوئی نہ کوئی راستہ مل ہی جائے گا۔ یسوع نے یُوحنّا 6:14 میں کہا، "راہ اور حق اور زِندگی مَیں ہُوں۔” وہ راستہ ہے اور وہ آپ کو اس جگہ  بھی راستہ تلاش کرنے میں مدد کرے گا جہاں ایسا لگتا ہو کہ کوئی راستہ نہیں ہے۔


شُکرگزاری کی دُعا

اَے باپ، مَیں تیرا شُکریہ اَدا کرتا/کرتی ہوں کہ تُو نے "بیابان میں راستہ بنایا ہے۔” میری مدد کر کہ میں اپنے حالات پر نہیں بلکہ تجھ پر توجہ مرکوز کروں۔ تیرا شُکر ہو کہ تُو آج میرے لیے ایک راستہ بنا رہا ہے۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon