راکھ کو پھینک دیں

راکھ کو پھینک دیں

صیون کے غمزدوں کے لئے یہ مقّرر کردوں (تسلّی اور شادمانی) کہ اُن کو راکھ کے بدلے سہرا (ہار اور تاج) اور ماتم کی جگہ خوشی کا روغن اوراُداسی کے بدلے ستایش کا خلعت (اظہار) بخشوں تاکہ وہ صداقت کے درخت اور خُداوند…  یسعیاہ 61 : 3

ہماری زندگی میں کسی بھی قسم کی بحالی کے عمل میں خُدا ہمیں راکھ کے بدلے سہرا عطا کرتا ہے۔ لیکن اس کے لئے ضروری ہے کہ ہم اُسے اپنی راکھ دینے کے لئے تیار ہوں۔

ہوسکتا ہے کہ آپ نے ماضی میں بہت دُکھ سہا ہو اور اس درد کی راکھ کو آپ نے اب تک اپنے سینے  سے لگا کر رکھا ہو۔ اور کبھی کبھار آپ اسے نکال لیتے ہیں اور پرانی باتوں کو یاد کرکے پھر سے افسردہ ہوتے رہتے ہیں۔ اگر ایسا ہے تو میں اس حالت کو سمجھتی ہوں کیونکہ میری زندگی میں بھی ایسا وقت تھا جب میں بھی ایسا ہی کرتی تھی۔

لیکن میں آپ کی حوصلہ افزائی کرنا چاہتی ہوں کہ جو میں نے کیا آپ بھی وہی کریں یعنی اس راکھ سے پیچھا چھڑا لیں اور پاک رُوح کی ہوا کو موقع دیں کہ وہ اس راکھ کو اُڑا کر ایسی جگہ لے جائے جہاں سے اسے واپس لانا ممکن نہ ہو۔ آج ایک نیا دِن ہے۔ اورماضی کی راکھ پر ماتم کرنے کا وقت نہیں ہے۔ آپ کے مستقبل میں ماضی کے لئے کوئی جگہ نہیں ہے۔

خُدا نے آپ کے لئے ایک اچھا منصوبہ بنا رکھا ہے جو اس کے پاس اس وقت سے موجود ہے جب آپ نے اس دھرتی پر قدم رکھا تھا۔ اس نے کبھی بھی اپنا ارادہ نہیں بدلا اور نہ ہی  کبھی بدلے  گا۔ جس لمحہ دشمن آپ کوتکلیف دے گا اُسی وقت خُدا کے دِل میں آپ کی بحالی موجود ہوگی۔ آپ کو پتہ ہونا چاہیے کہ  آپ قیمتی، منفرد، پیارے اور اُس کی نظر میں خاص ہیں۔ یہ آگے بڑھنے کا وقت ہے!

پاک رُوح کو موقع دیں کہ وہ راکھ کو اُڑا لے جائے اور اس راکھ کی جگہ خوبصورتی عطا کرے۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon