رد کئے جانے کی جڑ

اور اِیمان کے وسیلہ سے (حقیقتاً) مسیح تمہارے دلوں میں سکونت (بس جائے، قائم رہے، اپنا مستقل ٹھکانا بنا لے) کرے تاکہ تم مُحبّت میں جڑ پکڑ کے اور بنیاد قائم کرکے.افسیوں 3 : 17

رد کیا جانا بیج بونے کی مانند ہے جواُس وقت بویا جاتا ہے جب ہم مختلف حالات سے گزرتے ہیں۔ خُدا ہمیں پیار کرتا اورہمیں قبول کرتا ہے، لیکن ابلیس ہمیں سوچنے پر مجبورکردیتا ہے کہ ہم رد کئے ہوئے ہیں اِس طرح وہ اس سچائی کو چُرا لیتا ہے، پس ہم محسوس کرتے ہیں کہ ہم رد کئے ہوئے اورنفرت کے قابل ہیں۔ یہ سارا عمل ہماری زندگی کے ہر حصّہ کو متاثر کرتا ہے۔ یہ ایسا درخت بن جاتا ہے جس کی بہت سے شاخیں ہیں لیکن اُن پر سڑا ہوا پھل لگا ہے۔

آپ کی جڑیں جس بیج میں ہیں اُسی سے آپ کی زندگی کے پھل کا تعین ہوگا ۔۔۔۔ یعنی وہ پھل اچھّا ہوگا یا بُرا۔ اگر آپ کی جڑیں رد کئے جانے، ظلم، شرمندگی، پچھتاوے یا اپنے بارے میں بُرے تصورات میں ہیں یعنی اگر آپ یہ سوچتے رہتے ہیں کہ میرے ساتھ کوئی مسئلہ ہے! ۔۔۔۔ آپ کے "ٗدرخت” پر مایوسی، منفیت، اعتماد کی کمی، غصہ، بغاوت، دوسروں پرحاوی ہونے کی روح، الزام تراشی، نفرت اور خود ترسی کا پھل لگے گا۔ اگرآپ مسیح اوراُس کی مُحبّت میں پیوستہ ہیں تو آپ کو یہ جان کراطمینان کرنا چاہیے کہ آپ سے پیارکیا گیا ہے اورآپ قیمتی ہیں۔ آپ یہ جان لیں کہ خُدا آپ کو خُداوند یسوع پر اِیمان لانے کے باعث بالکل ٹھیک دیکھتا ہے۔

آپ کی زندگی کے وہ تمام پہلوجو بےقاعد گی کا شکار ہیں وہ مسیح اور صلیب پر اس کے کئے گئے کام کے وسیلہ سے درست ہوسکتے ہیں۔ میرے ساتھ ایسا ہوا ہے اور خُداوند آپ کے لئے بھی ایسا کرسکتا ہے۔


آپ کے لئے ایک خوشخبری ہے ۔۔۔۔ آپ رد کئے جانے کے اَثر سے چھوٹ سکتے ہیں!

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon