رفاقت: پوشیدہ جگہ

جب [اپنے ہی] قصوروں کے سبب سے مُردہ (ذبح) تھے تو ہم کو مسیح کے ساتھ زندہ کیا۔  (افسیوں ۲ : ۵)

خُدا کے ساتھ رفاقت ہمیں زندگی بخشتی ہے۔ یہ ہمیں تازہ کرتی ہے؛ ہم  یوں بھی کہہ سکتے ہیں کہ یہ ہماری بیٹریز کو چارج کرتی ہے۔ ہم خُدا کے ساتھ تعلق اور رفاقت کے وسیلہ سے مضبوط بن جاتے ہیں ۔۔۔۔۔۔ اتنے مضبوط کہ اپنی جان کے دشمن ابلیس کے حملوں کے مقابلہ میں کھڑے ہوسکیں (دیکھیں ۶ : ۱۰ ۔ ۱۱)۔

جب ہم خُدا کےساتھ رفاقت رکھتے ہیں توہم ایک پوشیدہ مقام پر ہوتے ہیں جہاں ہم دشمن سے محفوظ  رہتے ہیں۔ زبور ۹۱: ۱ میں اس جگہ کے بارے میں بیان گیا ہے اور ہمیں بتایا گیا ہے کہ جو وہاں رہتے ہیں وہ اپنے ہر دشمن کو شکست دے سکتے ہیں: ’’جو قادرِ مطلق کے پردہ میں رہتا ہے۔ وہ قادرِ مطلق کے سایہ میں سکونت کرے گا [جس کی قوت کا کوئی دشمن مقابلہ نہیں کرسکتا]۔‘‘

میرا اِیمان ہے کہ وہ پردہ خُدا کی حضوری ہے۔ جب ہم اس کی حضوری میں اس کے ساتھ رفاقت رکھتے ہیں ہم اس کے اطمینان کا تجربہ کرتے ہیں۔ ابلیس کو بالکل سمجھ نہیں آتا کہ اس اِیماندار کے ساتھ جو کسی بھی قسم کے حالات میں مستحکم رہتا ہے کیا کیا جائے۔ بعض اوقات ایسا کرنا مشکل بھی ہوتا ہے لیکن جب ہم خُدا کے ساتھ اُس کے رُوح کے وسیلہ سے شراکت اور رفاقت رکھتے ہیں ہم قائم رہنے کے لئے قوت حاصل کرتے ہیں ۔

خُدا سے رفاقت رکھنے کے لئے وقت درکار ہوتا ہے لیکن خُدا کےساتھ گزارا ہوا وقت بہت اچھّا ہوتا ہے۔ یہ آپ کو مضبوط بناتا ہے تاکہ آپ ناگہانی مشکلات سے پریشان نہ ہوجائیں۔ امثال ۱۸ : ۱۴ میں بیان کیا گیا ہے کہ ’’ انسان کی رُوح اُس کی ناتوانی میں اسے سنبھالے گی لیکن افسرداہ دِلی کی کون برداشت کرسکتا ہے؟ ‘‘


آج آپ کے لئے خُدا کا کلام: آپ کو کیسے ہی حالات کا سامنا کیوں نہ ہو مسیح کے وسیلہ سے فتح آپ کی ہے!

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon