پاک روح کو موقع دیں کہ وہ آپ کو’’اندر‘‘ سے تبدیل کرے

پاک روح کو موقع دیں کہ وہ آپ کو’’اندر‘‘ سے تبدیل کرے

لیکن جب روح القّدس تم پر نازل ہو گاتوتم قوت(اہلیت،قابلیت اورطاقت) پاوٗ گےاور یروشلیم اور تمام یہودیہ اور سامریہ میں بلکہ زمین کی انتہا(تمام کونوں تک) تک میرے گواہ ہو گے۔ اعمال ۱ : ۸

مجھے یاد ہے کہ جب میں نے مسیح کو قبول کیا اور نئے سرے سے پیدا ہوگئی تو  میں کلیسیائی کاموں میں بڑھ چھڑھ کر حصّہ لیتی تھی لیکن میں اپنے مسائل پر فتح پا نے میں ناکام تھی۔ میرا یہ خیال تھا کہ اگر میرا رویہ ایک میسحی جیسا ہے اور میں ظاہراًمسیحی نظر آتی ہوں تو میں خوش رہ سکتی ہوں۔ لیکن اچھے کام کرنا کافی نہیں تھا؛مجھے اندر سے تبدیلی کی ضرورت تھی۔

اعمال ۱: ۸ میں بیان کیا گیا ہے کہ اس کے گواہ بننے کے لئے ہمیں قوت کو حاصل کرنا ہے ۔ یہاں غور طلب بات یہ ہے کہ ہمیں گواہی دینے کے لئے  نہیںبلکہ گواہ بننے کے لئے بلایا گیا ہے۔ کام کرنا اور کردار کا تبدیل ہونا مختلف باتیں ہیں۔ میں نے اپنے باہر کو تو چمکا لیا تھا، لیکن میری اندرونی حالت تباہ کن تھی۔ اور کئی بار اندورنی لاوا پھٹ پڑتا تھا، اور پھر سب یہ دیکھ سکتے تھے کہ جو میں دکھائی دیتی ہوں دراصل میں وہ نہیں ہوں۔

شکر ہو کہ میں اس مقام پر پہنچ گئی جہاں میں اپنی زندگی میں خدا کے کام کاموں کو سرانجام دینے کے لئے بے تاب تھی اور میں نے جان لیا کہ جہاں تک میں خدا کے ساتھ اپنے سفر کو طے کر لیا ہے مجھے اس سے کہیں اور زیادہ آگے جانے کی ضرورت ہے۔ اور دُعا کے وسیلہ سے اس نے بڑی قدرت سے میری زندگی کو چھوا اور پاک روح کی معموری نے خدا اوراُس کلام کے لئے میرے دل میں حقیقی محبت کو انڈیلا۔ اور پھر میری زندگی بدل گئی اورصرف ظاھری نہ رہی۔

میں آپ کی حوصلہ افزائی کرنا چاہتی ہوں کہ پاک روح کوحاصل کرنے میں جلدی کریں۔ اس کو موقع دیں تاکہ آپ صرف ظاہر ہی میں نہیں بلکہ اندر سے بدل جائیں۔


یہ دُعا کریں:

اَے پاک روح مجھے اپنی قوت عطا کرتاکہ میں محض ظاہر ہی میں مسیحی نہ بنوں بلکہ اندر سے مسیحی بن جاوٗں۔ میں اپنے دل سے تجھ سے پیار کرنا اور تیری پیروی کرنا چاہتا/چاہتی ہوں۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon