پاک روح ہمیں جذبات پر غلبہ بخشتا ہے

پاک روح ہمیں جذبات پر غلبہ بخشتا ہے

اورمیں باپ سے درخواست کروں گا اوروہ تمہیں مددگار بخشے گا (مشیر، مددگار، شفاعت کرنے والا، وکیل، زوربخشنے والا اور ساتھ کھڑا ہونے والا) تاکہ وہ ہمیشہ تمہارے ساتھ رہے۔ یوحنا ۱۴: ۱۶

ہماراسب سے اوّل دشمن ہمارے جذبات ہیں۔ ہم اپنے احساسات کے مطابق چلنے کے عادی ہیں لیکن ہمارے لئے یہ جاننا بہت ضروری ہے کہ احساسات غیر مستحکم ہوتے ہیں اس لئے ہر روز تبدیل ہوجاتے ہیں۔ ہمیں محتاط رہنے کی ضرورت ہے کہ اپنے ذہن میں آنے والی ہر سوچ کی پیروی نہ کریں کیونکہ ہمارے خیالات اوراحساسات ہمیں سچائی سے آگاہ نہیں کر سکتے۔

مثال کے طورپربہت سے لوگ افسردہ رہتے ہیں کیونکہ وہ سچائی کا سامنا نہیں کر سکتے لیکن پاک روح ہم پر سچائی کو ظاہر کرتا ہے۔ ہمیں بہانے بنانے اور دوسروں کو موردِ الزام ٹھہرانے کی بجائے سچائی کا سامنا کرنا ہے اوراپنے اعمال کی ذمہ داری قبول کرنی ہے۔ اس کام میں خُدا سے مدد کی درخواست کریں، بوجھل روح ہمیں چھوڑ دے گی اور ہم ہلکا اور آزاد محسوس کریں گے۔

آپ اپنے آپ کو روح کے سپرد کرکے اوراس کی حکمت پر بھروسہ کرنے سے اپنے جذبات پر غلبہ پاسکتے ہیں۔ خُداوند یسوع نے اُسے ہمارے پاس بھیجاہے تاکہ وہ ہمارا تسلی دینے والا، مشیر، مددگار، شفاعت کرنے والا، وکیل، زور بخشنےوالا اور معاون ہواورہمیشہ ہمارے ساتھ رہے۔

خُدا کا شکر ہو کہ ہمیں نااُمید، بے حوصلہ، دکھی،افسردہ یامایوس ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ پاک روح ہمیں ہمارے جذبات پر فتح بخشتا ہے!


یہ دُعا کریں:

اَے پاک روح میں اپنے جذبات اور رویے کو قابو میں نہیں کرسکتا/سکتی ۔ اپنازور بخش کر میری مدد کرنے کے لئے تیراشکر ہو کیونکہ میں فتح پاسکتا/سکتی ہوں۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon