جِس کی مُنادی کرکے ہم ہر ایک شخص کو نصِیحت کرتے اور ہر ایک کو کمال دانائی سے تعلِیم دیتے ہیں تاکہ ہم ہر شخص کو مسِیح میں کامِل کر کے پیش کریں۔ کُلسِّیوں 28:1
جیسے جیسے خُدا کے ساتھ آپ کا تعلق مضبوط ہوتا جائے گا آپ خُدا کے ساتھ زندگی گزارنے کے لئے قائدے قوانین سے زیادہ اپنے دِل کی چاہت سے اُس کی پیروی کریں گے۔ جوں جوں آپ کلام میں ترقی کرتے جائیں گے آپ دیکھیں گے کہ اُس کی خواہشات آپ کے دِل کو شُکرگزاری اور خُوشی سے بھر دیں گی۔ خُدا چاہتا ہے کہ آپ اُس کے دل کو اچھّی طرح جان لیں تاکہ آپ کے اندر اس کے رُوح کی تحریک، راہنمائی اور ہدایت کی پیروی کرنے کی خواہش اُجاگر ہو جائے۔
ایک بار جب آپ مسیح میں آزاد ہو جاتے ہیں تو اس آزادی میں مضبوطی سے قائم رہیں اور قائدے قوانین کےچکر میں نہ پھنسیں جو آپ کی خوشی کو آپ سے چھین لیں گے، یہ غلامی کا جوا ہے جسے آپ نے اُتار دیا ہے (دیکھیں گلتیوں 1:5)۔ خُدا آپ کو ایک نئے مقام پر لے جانا چاہتا ہے جہاں آزادی ہے، لہذا اپنے دِل کی پیروی کریں کیونکہ یہ وہ جگہ ہے جہاں اُس کا حکم چلتا ہے۔
شُکرگزاری کی دُعا
تیرا شُکر ہو اَے باپ کہ مَیں تیرے کلام پر جتنا زیادہ دھیان دیتا/دیتی ہوں، اتنا ہی میرے دل میں اُس کی مُحبّت بڑھتی جاتی ہے۔ مَیں دُعا کرتا/کرتی ہوں کہ میرے دل میں تیرا کلام بھر جائے تاکہ میری خواہشات تیری ہدایات اور راہنمائی کے مطابق ڈھل جائیں۔ تیرا شُکرہو کہ تُو مجھے پختگی بخش رہا ہے۔