رُوح القُدس کی راہنمائی

رُوح القُدس کی راہنمائی

لیکن مددگار (مشورہ دینے والا، مدد کرنے والا، شفاعت کرنے والا، مختار، مضبوط کرنے والا، تائید کرنے والا)، یعنی رُوحُ القُدس جِسے باپ میرے نام سے بھیجے گا [میری جگہ پر، میری نمائندگی کرنے اور میری طرف سے کام کرنے کے لیے]، وُہی تُمہیں سب باتیں سِکھائے گا اور جو کُچھ مَیں نے تُم سے کہا ہے وہ سب تُمہیں یاد دِلائے گا (تمہیں یاد دلائے گا، تمہاری یاداشت میں لائے گا)۔  یُوحنّا 14 :  26

رُوح القُدس ہمارے اندر کسی حد تک ٹریفک پولیس والے کی طرح کام کرتا ہے۔ جب ہم صحیح کام کرتے ہیں تو ہمیں اس کی طرف سے "سبز بتی” کا اشارہ ملتا ہے اور جب ہم غلط کام کرتے ہیں تو ہمیں "سرخ بتی” کا اشارہ ملتا ہے۔ اگر ہم خود کو کسی مشکل میں ڈالنے ہی والے ہیں لیکن اب تک کوئی ٹھوس فیصلہ نہیں کر پائے تو ہمیں "احتیاط کرنے کا اشارہ” ملتا ہے۔

جتنا زیادہ ہم خُدا سے ہدایات لینے کے لئے وقت صرف کریں  گے اُتنا ہی ہم اندر سے رُوح القُدس کے اشاروں کے لیے زیادہ حساس ہو جائیں گے۔ شُکر ہے، وہ ہم پر چیخ و پکار نہیں کرتا؛ وہ بس خاموش، ہلکی آواز میں سرگوشی کرتا ہے (دیکھیں 1 سلاطِین 12:19) اور ہمیں بتاتا ہے کہ ہم غلطی کرنے والے ہیں۔ جب بھی ہم اُس کی آواز سُنتے اور اُس کی فرمانبرداری کرتے ہیں، اگلی بار اسے سُننا آسان ہو جاتا ہے۔ اگر ہم اُس کے آگے جھک جاتے ہیں تو وہ ہمیشہ ہمیں زندگی کے نئے روپ دکھائے گا اورہمیں دِلی سکون بخشے گا ۔


شُکرگزاری کی دُعا

اَے باپ جب مجھے فیصلہ کرنا مشکل لگے اور میں یہ نہ سمجھ پاؤں کہ آگے بڑھنا ہے یا نہیں تومیری مدد کر تاکہ میں تیری  آواز سُن سکوں۔ میں تیرا شُکریہ ادا کرتا/کرتی ہوں کہ تیرے پاس میری زندگی کے لیے ایک واضح سمت ہے اور تُو میری راہنمائی کرے گا اوروہ منصوبہ جو تو نے میرے مستقبل کے لئے بنایا ہے اس میں میری قیادت کرے گا۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon