رُوح اور سچائی سے

خُدا روح ہے (ایک روحانی ہستی) اور ضرور ہے کہ اُس کے پرستار روح اور سچائی (حقیقی طور پر) سے پرستش کریں۔   (یُوحنّا ۴ : ۲۴)

ہم اپنی رُوح کے  ذریعہ خُدا سے رابطہ کرتے ہیں۔ آج کی آیت میں خُداوند یسوع نے کہا کہ ہمیں رُوح اور سچائی سے خُدا کی پرستش کرنی چاہیے۔ خُدا کے ساتھ پوری اورمکمل سچائی ایک وسیلہ  ہے جس سے ہم اُس کے ساتھ قربت بڑھاتے ہیں۔ ویسے تو وہ ہمارے بارے میں سب کچھ جانتا ہے اس لئے اس کے ساتھ مکمل طور پر دیانتدار نہ ہونے کی کوئی وجہ ہی نہیں ہے۔ جس طرح آپ کسی قریبی دوست سے بات کرتے ہیں بالکل اسی طرح خُدا سے بات کریں اور اُسے اپنے احساسات، غلطیوں اور خواہشات کے بارے میں بتائیں۔

بعض اوقات جب خُدا مجھے کچھ کرنے کے لئے کہتا ہے اورمیں وہ کرنا نہیں چاہتی تو میں  دیانتداری سے اُسے بتادیتی ہوں اور کہتی ہوں کہ میں فرمانبرداری کرتے ہوئے وہ کام کروں گی کیونکہ میں اُس سے مُحبّت کرتی ہوں۔ خُدا کے ساتھ قریبی تعلق میں اداکاری نہیں چلے گی۔ میری ایک دوست نے ایک دفعہ مجھے بتایا کہ وہ جانتی تھی کہ اُسے خدا کی خدمت میں مالی مدد کرنی چاہیے لیکن سچ تو یہ ہے کہ وہ ایسا کرنا نہیں چاہتی تھی۔ اُس نے دیانتداری سے خُدا سے کہا کہ ، ’’اَے خداوند اگرچہ میں ایسا کرنا نہیں چاہتی لیکن میں ایسا کروں گی پس میرے اندرایسا کرنے کی خواہش پیدا کر۔‘‘ آخرکاروہ خاتون بہت فراخدل  بن گئی اورخوشی سےدینے لگی۔

صرف سچائی ہمیں آزاد کرے گی (دیکھیں یوحنا ۸ : ۳۲)۔ خُدا کا کلام سچائی ہے۔ جو وہ کہتا ہے وہ کرتا ہے اور جو وہ کرتا وہی کہتا  ہے۔ جب ہم سے کوئی خطا سرزد ہوجائے تو ہمیں پوری دیانتداری سے خُدا کے سامنے اُس کا اِقرار کرنا چاہیے۔ گناہ کو گناہ ہی کہیں۔ اگرآپ لالچی ہیں تو لالچ کا اِقرار کریں۔اگر آپ کے اندر حسد ہے تو حسد کا اقرارکریں۔ اگر آپ نے جھوٹ بولا ہے اپنےجھوٹ کو مانیں۔ خُدا سے معافی مانگیں اور اِیمان سے معافی حاصل کریں۔

جب ہم خُدا کی پرستش کرتے ہیں تو ہمیں رُوح اور سچائی، خلوص اور دیانتداری کے ساتھ پرستش کرنی چاہیے ۔اگرکبھی ہمیں ایسا لگے کہ ہمارا کوئی دوست ہم سے جھوٹ بول رہا ہے تو ہم اُسےکہتے ہیں ’’سچ بتاوٗ‘‘ یعنی ہم اُسےجھوٹ سے منع کرتے اور دیانتداری کرنے کے لئے کہتےہیں۔ میرا خیال ہے کہ خُدا بھی ہم سے یہی چاہتا ہے۔


آج آپ کے لئے خُدا کا کلام: سچ بولیں!

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon