لیکن جب رُوح اُلقدس تُم پر نازِل ہوگا تو تُم قُوت پاؤ گے۔( اعمال ۱: ۸)
اعمال ۱: ۸، میں یسوُع وعدہ کرتا ہے کہ رُوح اُلقدس ہم پر بھی نازل ہوگا، جو ہمیں قُوت (صلاحیت، کارکردگی، اور زور) بخشے گا تاکہ ہم زمین کی حدوں تک اُس کے گواہ بنیں۔
بہت سے مسیحی تمام ’’درست اصولوں‘‘ کی پیروی کرتے ہیں لیکن سوچتے ہیں: کیا یہی سب کچھ ہے؟ میَں ایک نوجوان مسیحی ہوتے ہوۓ اِس خالی پن کا تجربہ کر چکی ہوں۔ اچھے کام کرنا عارضی خوشی بخشتے ہیں لیکن گہری اور تسلی بخش خوشی نہیں دے سکتے۔
میں نے پکارا: ’’خُداوند مجھے کچھ کمی لگتی ہے!‘‘اور میری حیرت کی انتہا نہ رہی جب یسوع نے مجھے روح کی معموری سے بھر دیا جس کا مجھے پہلے کبھی تجربہ نہیں ہوا تھا … اور ہر چیز بدل گئی۔ میں نے اپنی زندگی میں اُس کی قوت کو نئے انداز سے محسوس کیا۔
جب آپ روزانہ خُدا کے ساتھ وقت گُذارتے ہیں اور اُس کا پاک روح حاصل کرتے ہیں تو یہ کوئی خوفناک یا ڈراؤنا تجربہ نہیں ہوتا۔ آپکو صرف اُس کی طاقت حاصل ہو رہی ہوتی ہے تاکہ آپ یسوُع کی مانند بنیں اور عام مواقعوں پر اُس کے ساتھ چلنے کی حکمت پا سکیں ۔
نئی باتوں سے نہ گھبرائیں۔ صرف یہ یقینی بنا لیں کہ یہ کلام سے ہیں۔ میرا ایمان ہے کہ خدا آپکو پاک روح کے ساتھ روزانہ کی بنیاد پر باہمی عمل کے ذریعہ سے نئی بُلندیوں پر لے جانا چاہتا ہے۔وہ آپ کے دِل کے دروازہ پر کھڑا کھٹکھٹاتا ہے۔ کیا آپ دروازہ کو کھول کر اُسے اندر آنے کی دعوت دیں گے؟
یہ دُعا کریں:
اَے خُدا ، میَں ایسے مسیحی کی طرح رہنا چاہتی ہوں جو تیرے پاک روح کی قوت سے بھرا ہو۔ مجھے سیکھا کہ میَں اُس گہری، اطمینان بخش خوشی میں کیسے رہوں جو پاک روح سے ملتی ہے۔ میَں تیرے زور اور حکمت کے لئےشکر ادا کرتی ہوں جس کے وسیلہ سے میَں روزانہ ہر طرح کی صورتحال میں تیری راستبازی، سلامتی اور شادمانی میں رہتی ہوں۔