رُوح کے موافق زندگی بَسر کریں

لیکن تم جسمانی نہیں بلکہ روحانی ہو بشرطیکہ خُدا کا[ پاک] رُوح تم میں [واقعی] بسا ہوا ہے۔ مگر جس میں مسیح کا[پاک] رُوح نہیں وہ اُس کا نہیں۔ (رومیوں ۸ : ۹)

ہمیں رُوح میں چلنے کے لئے بلایا گیا ہے یا جیسا کہ آج کی آیت بتاتی ہے کہ ’’رُوح کے موافق زندگی گزارو۔‘‘ ایسا کرنےکا فیصلہ کرنا نقطہٗ آغاز ہے، لیکن میں آپ کو خُدا کے کلام اوراپنے تجربہ سے بتا سکتی ہوں کہ ہمیں فیصلہ سے بڑھ کر کچھ کرنا ہے؛ ہمیں اپنی زندگیوں میں پاک رُوح کے گہرے کام کی ضرورت ہے۔ وہ ہمارے اندر خُدا کے کلام کے وسیلہ سے ’’کام‘‘ کرتا ہے، جو رُوح اور جان کو جُدا کرتا ہے (دیکھیں عبرانیوں ۴ : ۱۲)۔ وہ قائم رہنے اور مُحبّت میں چلنے کے لئے حالات کے ذریعہ ہماری تربیت کرتا ہے۔

وہ کام جن کے لئے ہمیں بلایا گیا ہے ایسے کام نہیں ہیں جو ہمیں سونپ دیئے گئے ہیں؛ یہ وہ کام ہیں جن کا ہمارے اندر ہونا ضروری ہے۔ جیسا کہ خمیر آٹے کے اندر کام کرتا ہے ۔۔۔۔۔۔ پس مسیح کو ہمارے اندر کام کرنا ہے۔

فلپیوں ۲ : ۱۲ میں پولس رسول ہمیں سیکھاتا ہے کہ ڈرتے ہوئے اپنی نجات کا ’’کام‘‘ کئے جاوٗ۔ اس کا مطلب ہے کہ جب پاک رُوح ہمارے اندر مصلوبیت کا کام شروع کرے یا ’’خودی کی موت‘‘ کا کام تو ہمیں اس کے ساتھ تعاون کرنا ہے۔ پولس نے کہا ’’میں ہرروز مرتا ہوں‘‘ (۱ کرنتھیوں ۱۵ : ۳۱)۔ دوسرے الفاظ میں وہ یہ کہہ رہا تھا کہ وہ مسلسل ’’جسم کے مرنے‘‘ کے عمل سے گزررہا ہے۔ وہ جسمانی موت کی بات نہیں کررہا بلکہ اپنی مرضی اور عمل کی موت کی بات کررہا ہے۔

اگر ہم واقعی رُوح میں زندگی بسر کرنا چاہتے ہیں، تو ہمیں اپنی مرضی اور عمل کو بھی موت کے گھاٹ اُتارنا ہوگا اورخُدا کی مرضی کو چُننا ہوگا۔ ہم راھنمائی کے لئے خُدا پر بھروسہ کرسکتے ہیں اور ہماری یہ خواہش ہے کہ وہ ہم بھروسہ کرے کہ ہم فرمانبرداری کریں گے۔


آج آپ کے لئے خُدا کا کلام: اگر آپ خودی کی موت مر جائیں گے تو آپ دوسروں کے لئے زندگی کا وسیلہ بن سکتے ہیں۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon