اِیمان رکھیں کہ خُدا آپ کی راھنمائی کررہا ہے

جب تو چلے گا تیرے قدم کوتاہ نہ ہوں گے [تیری راہ صاف اور کھلی ہوگی] اور اگر تو دوڑے گا تو ٹھوکر نہ کھائے گا۔ (امثال ۴ : ۱۲)

میرے اِس سفر میں جس میں میں خُدا کی آواز سُننا سیکھ رہی ہوں میں نے جان لیا ہے کہ ہمیں صرف یہ اِیمان رکھنا ہے کہ وہ ہماری راھنمائی اور ہدایت کرے گا۔ ہم اُس سے دُعا کرتے ہیں کہ وہ ہمارے قدموں کی راھنمائی کرے اور اِیمان اور بھروسہ رکھتے ہیں کہ جو ہم نے مانگا ہے وہ دے گا۔ بعض اوقات میں خُدا کا کلام بہت واضح طو پر سُنتی ہوں لیکن اکثرمیں اپنے دِن کا آغاز دُعا سے کرتی ہوں اور پھر اِیمان سے چل پڑتی ہوں۔ کئی دفعہ کوئی خاص مافوق الفطرت یا روحانی واقعہ وقوع پذیر نہیں ہوتا۔ کوئی رویا نظر نہیں آتی، کوئی آواز سنائی نہیں دیتی اور کوئی خاص کام نہیں ہوتا لیکن میں اپنے دِل میں جانتی ہوں کہ خُدا نے میری حفاظت کی ہے اور میں درست راستہ پر ہوں۔

خُدا ہمیں بہت سی چیزوں سے محفوظ رکھتا ہے جن کے بارے میں ہم جانتے بھی نہیں۔ میں سوچتی ہوں کہ اگرمیں اپنی صبح کا آغاز دُعا میں خُدا کی راھنمائی سے نہ کرتی توکئی بارایکسڈینٹ کا شکار ہوسکتی تھی؟ بہت دفعہ میں نے اپنی روح میں محسوس کیا کہ مجھے اپنا راستہ بدل لینا چاہیے اور اس طرح کئی دفعہ میں بد ترین ٹریفک جام سے  بچ گئی؟ میں آپ کی پُر زور حوصلہ افزائی کرتی ہوں کہ آپ دُعا میں خُدا کی راھنمائی اور ہدایت مانگیں اور تمام دن کہتے رہیں ’’میرا اِیمان ہے کہ آج اور ہرروز خُدا میری راھنمائی کرتا ہے۔‘‘

زبور ۱۳۹ : ۲ میں بیان کیا گیا ہے کہ خُدا ہمارا اُٹھنا بیٹھنا جانتا ہے۔ اگر وہ ہمارے اُٹھنے اور بیٹھنے سے واقف ہے اور یہ بات کلامِ مقّدس میں ہماری آگاہی کے لئے بیان کی گئی ہے تو پھر یقیناً وہ ہر بات کے بارے میں فکر کرتا ہے اور دیکھتا ہے۔


آج آپ کے لئے خُدا کا کلام: آپ اس بات کو جان کر مطئین رہیں کہ خُدا آپ کے ہر قدم کی فکرکرتا ہے۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon