زندگی میں دلچسپی کو برقرار رکھیں

زندگی میں دلچسپی کو برقرار رکھیں

جو کام کرو (پوری جان سے ) جی سے کرو۔ یہ جان کر کہ (جو کچھ کرتے ہو) خُداوند کے لئے کرتے ہو نہ کہ آدمیوں کے لئے۔  کلسیوں 3 : 23

زندگی بوریت اور سستی کا نام ہرگز نہیں ہے۔ خُدا نے ہمیں اِس لئے تخلیق نہیں کیا کہ ہم زندگی میں یکسانیت کا شکا رہوکر اِس کو بے معنیٰ بنا دیں۔ خُدا میں تخلیقی قوّت موجود ہے۔ اگر آپ اس بات پر یقین نہیں کرتے تو اپنے اِرد گرد نگاہ دوڑائیں۔ بہت سےجانور مثلاً کیڑے مکوڑے، پودے، پرندے، اوردرخت ایک دوسرے سے منفرد ہیں، بالکل غیر معمولی اور بہت حیرت انگیز ہیں۔

آپ کی تخلیق بھی مثالی ہے، آپ معمولی نہیں ہیں بلکہ بہت شاندار ہیں۔ اِسی لئے میں سوچتی ہوں کہ کبھی کبھاراچھّا ہوگا کہ ہم کچھ ایسا کام کریں جولوگوں کے لئے خلافِ توقع ہواور شاید آپ کے لئے بھی۔ کچھ ایسا کریں جو لوگوں کے لئے قابلِ قبول نہ ہو۔ اس طرح آپ کی زندگی دلچسپ بن جائے گی اور دوسرے لوگ یہ سوچنے پر مجبور ہوجائیں گے کہ وہ آپ کو اپنی مرضی کے سانچے میں ڈھالنے میں ناکام ہوچکے ہیں۔

ایک عظیم خاتون تھی جس کی عمر چھہتر برس تھی، اس کا کہنا تھا کہ ہفتہ میں ایک بار کوئی نہ کوئی خلافِ توقع عجیب کام کرنا اس کی زندگی کا ہدف ہے۔ یہ کیسا زبردست خیال ہے نا؟ اگرآپ باقاعدگی سے معمول سے ہٹ کر کسی مقصد کے تحت کوئی خلافِ توقع کام کرتے ہیں تو اس طرح آپ اپنی زندگی میں بوریت اور جوش کی کمی سے بچنے کے ساتھ کسی مدار میں پھنسنے سے بچ سکتے ہیں۔

آج آپ کون سا خلافِ توقع کام کریں گے؟

بوریت کو چھوڑیں اور زندگی میں ڈانوانڈول نہ ہوں۔ تخلیقی بنیں اور جو کچھ آپ کرتے ہیں اُس میں مزا پیدا کریں۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon