زندگی گزارنے کا بہترین طریقہ

زندگی گزارنے کا بہترین طریقہ

کِسی کو رتھوں کا اور کِسی کو گھوڑوں کا بھروسا ہے پر ہم تو خُداوند اپنے خُدا ہی کا نام لیں گے۔   زبُور 20 :  7

ہم خود اپنا خیال رکھتے ہوئے زندگی گزارنے کی کوشش کر سکتے ہیں، یا ہم خُدا پر بھروسہ کرتے ہوئے زندگی گزار سکتے ہیں۔ خُدا پر بھروسہ کرنا زندگی گزارنے کا بہترین اور پُرسکون طریقہ ہے اور شُکر ہے کہ ہمارے لیے یہ انتخاب ہر روز دستیاب ہے۔

اگرآپ اپنا خود خیال رکھنے کی کوشش میں دباؤ محسوس کر رہے ہیں تو پھر سب کچھ خود کرنا، اپنے وقت پر کرنا، اپنے طریقے سے کرنا، اپنے منصوبے کے مطابق انجام دینے کی کوشش کرنا چھوڑ دیں۔ اس کے بجائے، ہر حال میں خُدا پر بھروسہ کریں اوریہ دُعا کریں:

خُداوند، میں زندگی میں جو کچھ بھی چاہتا/چاہتی ہوں، اگر تُو نہیں چاہتا کہ وہ مجھے ملے، تو مجھے وہ نہیں چاہیے۔ اگر تُو چاہتا ہے کہ میں اسے حاصل کروں، تو میں تجھ سے مانگتا/مانگتی ہوں اور یقین رکھتا/رکھتی ہوں کہ تُو مجھے اپنے وقت پر، اپنے طریقے سے، اپنے الہی منصوبے کے مطابق دے گا۔

 جب آپ اس طرح اپنے آپ کو خُدا کے حوالے کر دیتے ہیں، تو آپ اپنی زندگی میں حیرت انگیز کام ہوتے ہوئے دیکھیں گے۔


شُکرگزاری کی دُعا

تیرا شُکریہ اَے باپ کہ جب تو میری راہنمائی کرے اور میری زندگی میں اپنی مرضی کے مطابق کام کرے تو میں تیرے اطمینان سے لطف اندوز ہوسکتا/سکتی ہوں۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon