زیادہ شادمانی

زیادہ شادمانی

شادمان دِل شفا بخشتا ہے لیکن افسُردہ دِلی ہڈیوں کو خشک کردیتی ہے۔                     اِمثال 17 : 22

میرے نزدیک شادمانی کا مطلب ہے ہر قسم کے خوشگوار جذبات جس میں دِلی تسکین کے ساتھ حد درجے کی خوشی وخرمی شامل ہے۔ خوش وخرم وقت میں مزا شامل ہے اور ہم سب کو ان لمحات کی ضرورت ہوتی ہے جب ہمیں اِتنا ہنسے کہ ہماری پسلیوں میں درد ہوجائے۔ ہم ہر روز تو شاید اس قسم کی زندگی نہیں گزارسکتے ہیں لیکن ہمیں ایسے لمحات کی ضرورت ہوتی ہے۔ ورنہ سوال یہ اُٹھتا ہے کہ خُدا نے ہمیں ہنسنے کی صلاحیت دی ہی کیوں ہے؟

مسیحی کی حیثیت سے ہم زندگی سے لطف اندوز ہونے کی اپنی صلاحیت کو بڑھا سکتے ہیں اور یہ کہنے کے قابل ہوسکتے ہیں کہ "میں اپنی زندگی تسکین کی حالت میں گزار سکتا/سکتی ہوں۔” میں سمجھتی ہوں کہ دِلی تسکین اطمینان اور خوشی کا میل جول ہے۔

بائبل میں کچھ الفاظ جو خوشی کے لئے استعمال کئے گئے ہیں اُن کے معنیٰ یہ ہیں شاد ہونا، مسرور ہونا، خوشی سے لبریز ہونا، لطف اندوز ہونا، خوشی منانا، بہت خوش وخرم ہوناخوشی سے پھولے نہ سمانا۔ میں نے لوگوں کو خوشی و شادمانی کی یہ تعریف کرتے ہوئے بھی سُنا ہے کہ یہ زبردست آنند اور شادمانی، لطف یا اطمینان کا منبع، خوشی سے بھر جانا یا خوشی مناناہے۔

اِس میں سے جو تعریف بھی آپ چاہیں اُسے اپنے لئے چُن لیں لیکن تلخ حقیقت یہ ہے کہ صرف چند اِیماندار ہیں جو خُداوند کی حقیقی خوشی سے واقف ہیں۔ خُدا کی بادشاہی میں ایک بھی دن ایسا بسر نہ کریں جس میں آپ کو اِن تمام باتوں کا تجربہ نہ ہو یعنی ۔۔۔۔ پاک رُوح کی راستبازی، اطمینان اور خوشی (رومیوں 14 : 17)۔

 

اِس سے اذیت ناک بات ہو نہیں سکتی کہ کوئی شخص زندہ تو ہو لیکن وہ زندگی سے خوش نہ ہو۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon