زیادہ کی توقع کریں

مجھے تم سے اور بھی بہت سی باتیں کہنا ہے مگراب تم اُن کی برداشت نہیں کرسکتے؟   (یُوحنّا ۱۶ : ۱۲)

خُداوند یسوع نے آج کی آیت اپنے شاگردوں سے کہی، دراصل وہ ان سے کہہ رہا تھا کہ اِس وقت وہ بہت سی باتیں سُننے کے لئے تیار نہیں ہیں جو وہ اُن سے کہنا چاہتا ہے لیکن اُس نے اُن سے پاک رُوح کا وعدہ کیا اور کہا کہ جب وہ آئے گا تو ان کو تمام سچائی کی راہ دکھا دے گا (دیکھیں یوحنا ۱۶ : ۱۳)۔ اس نے یہ وعدہ بھی کیا کہ پاک رُوح ہمیں وہ تمام باتیں سکھاتا اور یاد دلاتا رہے گا جو خُدا نے اپنے کلام میں فرمائی ہیں (دیکھیں یوحنا ۱۴ : ۲۶)۔

جب خُداوند یسوع نے یہ کلام کیا تو وہ ان آدمیوں سے باتیں کررہا تھا جن کے ساتھ اس نے گذشتہ تین سال گزارے تھے۔ وہ رات دِن اُس کے ساتھ رہتے تھے تو بھی اس نے اس بات کی نشاندہی کی کہ ابھی بہت سے باتیں ہیں جو وہ اُنہیں سیکھانا چاہتا ہے۔ ہم کہہ سکتے ہیں کہ اگرخُداوند تین سال تک رات اوردِن خود ہمارے ساتھ ہوتا تو ہم وہ سب کچھ سیکھ لیتے جو ہمیں سیکھنے کی ضرورت تھی۔ میں سوچتی ہوں کہ اگر مجھے کسی شخص کے ساتھ ایک مہینہ گزارنے کا موقع مل جائے تومیں اس کو بہت کچھ بتا سکتی ہوں جو میں جانتی ہوں۔ لیکن خُداوند یسوع نے کہا کہ ہمیں بہت کچھ سیکھنے کی ضرورت ہے کیونکہ زندگی کے ہر نئے موڑ پر وہ ہمیں کچھ کہنا چاہتا ہے۔ خُدا اور اس کے کلام کا مکاشفہ ہر روز نیا ہے۔ جب ہم اس میں بڑھتے جاتے ہیں ہم نئی باتیں بھی سمجھنے لگتے ہیں جو ہم پہلے نہیں سمجھتے تھے۔ شاید کوئی آیت یا صیحفہ ہم نے دس بار پڑھا ہو لیکن بعض اوقات دوبارہ پڑھنے پر ہم کچھ نیا سیکھتے ہیں جو ہم پہلے نہیں جانتےتھے۔ جو کچھ وہ آپ سے کہتا اور ظاہرکرتا ہے اگر آپ توجہ سے اس کی بات سنیں توآپ ہر روزخُدا سے سیکھنے کی توقع کرسکتے ہیں۔


آج آپ کے لئے خُدا کا کلام:  پاک رُوح سے توقع کریں کہ وہ آپ کو ہرروز کچھ نیا سیکھائے گا۔ جو کچھ آپ سیکھ رہے ہیں اُسے کسی جرنل میں لکھ لیں۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon