مگر اَے میرے بھائِیو! سب [باتوں] سے بڑھ کر یہ ہے کہ قَسم نہ کھاؤ۔ نہ آسمان کی نہ زمِین کی۔ نہ کِسی اَور چِیز کی بلکہ ہاں کی جگہ [ سادگی سے] ہاں کرو اور نہیں کی جگہ [ سادگی سے] نہیں تاکہ سزا کے لائِق نہ ٹھہرو۔ یعقُوب 12:5
اگر ہم دودِلے نہ ہوں تو فیصلہ کرنا آسان ہو سکتا ہے۔ فیصلہ کرنے کے بعد، ثابت قدم رہیں، آپ کی "ہاں” کو "ہاں” اور آپ کی "نہیں” کو "نہیں” ہونا چاہیے۔ فیصلہ نہ کرنا اور دودِلے ہونا نہ صرف اُلجھن اور پیچیدگی پیدا کرنے کا سبب ہے بلکہ جیسا کہ یعقُوب نے بیان کیا ہے کہ یہ سزا کا باعث بھی بنتا ہے (دیکھیں یعقُوب 12:5)۔
اگرہمیں اپنے دِل میں یقین ہے کہ ہمیں فلاں کام کرنا چاہیے لیکن ہم اس کام سے بھاگنے کے بارے میں سوچتے رہتے ہیں تو یہ سزا کے لیے ایک کُھلا دروازہ ہے۔ ہم اکثر فیصلے کرنے سے پہلے بہت زیادہ سوچتے ہیں جب کہ حقیقت میں ہمیں فورہ طور پر فیصلہ کرلینا چاہیے۔ خُدا کی حکمت اور راہنمائی کے لیے دُعا کریں، اور پھر فکر کئے بغیر فیصلے کریں۔ شُکر ہے کہ آپ کو اس خوف میں رہنے کی ضرورت نہیں ہے کہ کہیں کوئی غلطی نہ ہوجائے۔ اگر آپ کا دِل درست ہے اور آپ ایسا فیصلہ کرتے ہیں جو خُدا کی مرضی کے مطابق نہیں ہے اور آپ راہ سے بھٹک جاتے ہیں، تو وہ آپ کو معاف کر دے گا، آپ کوڈھونڈ لے گا اور آپ کو راستے پر واپس لے آئے گا۔
شُکرگزاری کی دُعا
اَے باپ میری مدد کرتاکہ میں فیصلہ کرنے کے عمل کو پیچیدہ نہ بناؤں۔ مَیں تیرا شُکریہ اَدا کرتا/کرتی ہوں کہ تُو میرے دل کے خیالات سے واقف ہے اور اگر مجھ سے کوئی غلط فیصلہ ہوجائے گا تَو تُو میری راہ کو درست کردے گا۔ مَیں تیرا شُکریہ اَدا کرتا/کرتی ہوں کہ جب تو کسی کام کو سرانجام دینے کے لئے مجھے اُبھارتا ہے تو میں وہ کام کرسکتا/سکتی ہوں میں تجھ پربھروسہ کرتا/کرتی ہوں کہ تو اس سارے عمل میں میری حفاظت کررہا ہے۔