مگرتوسب باتوں میں ہوشیار رہ ۔ دکھ اُٹھا۔ بشارت کا کام انجام دے۔اپنی خدمت کو پورا کر۔ ۲ تمیتھیس ۴ : ۵
لوگ آزاد رہنے کے لئے خلق کئے گئے ہیں؛یہ خُدا کی طرف سے ایک تحفہ ہے۔ سوال یہ ہے کہ کیا آپ آزاد رہنے کے لئے کچھ کریں گے یا آپ جہاں ہیں وہاں اپنی ساری عمررہنا چاہتے ہیں؟اگرآپ آزاد ہونا چاہتے ہیں تو وہ کرنا شروع کریں جو خُدا چاھتا ہے کہ آپ کریں، ایک وقت میں ایک قدم آگے بڑھیں اور آخر کار آپ اپنے مسائل میں سے نکل آئیں گے۔
۲ تمیتھیس ۴ : ۵ میں پولس نے تمیتھیس کو بتایا کہ سب باتوں میں ہوشیار رہ اور خدمت کے کام کوسر انجام دے ۔ یہ ہم سب کے لئے اچھی نصیحت ہے۔
اپنے جذبات کی پیروی کرنے کی بجائے چاہیے کہ ہم سکون کے ساتھ ان باتوں پر توجہ کریں جو خدا ہم سے کرنے کے لئے کہتا ہے۔ کسی بھی فکرکواجازت نہ دیں کہ وہ آپ کی زندگی برباد کرے بلکہ اس کواچھائی میں بدل دیں۔ جوآپ کو تکلیف دیتے یا ایذا پہنچاتے ہیں اُن کے لئے اپنے دِل میں موجود برائی اورغصہ پردُعا کے وسیلہ سے فتح پائیں۔ دوسروں کے ساتھ بھلائی کریں اوراس طرح خودغرضی کے احساسات کودور کریں دیں۔
جب بھی ابلیس آپ کے جذبات کو اُبھارے تو پرسکون رہیں اور وہ کریں جو خدا نے آپ کو کرنے کے لئے بلایا ہے!
یہ دُعا کریں:
اَے پاک روح ہوشیار رہنے میں میری مدد کر۔ تا کہ میں اپنی زندگی سے لطف اندوز ہونے کے لئے تیار رہوں اور وہ کام جو تو مجھ سے چاہتا ہے کرنے کے لئے تیار رہوں۔