آپ خُدا کو دیانتداری سے سب کچھ بتا سکتے ہیں

آپ خُدا کو دیانتداری سے سب کچھ بتا سکتے ہیں

پھر ایسا ہوا کہ وہ کسی جگہ دُعا کررہا تھا۔ جب کر چکا تو اُس کے شاگردوں میں سے ایک نے کہا اَے خُداوند (جیسا) یُوحّنا نے اپنے شاگردوں کو دُعا کرنا سیکھایا تو بھی ہمیں سکھا۔   لُوقا 11 : 1

 کامیاب دُعائیہ زندگی ایک ہی رات میں حاصل نہیں ہوجاتی اور نہ ہی اس ضمن میں ہم  کسی کی نقل کر سکتے ہیں۔ خُدا ہم میں سے ہر ایک کے لئے شخصی منصوبہ رکھتا ہے۔ ایسا نہیں ہوسکتا کہ جو دوسرے کر رہے ہیں ہم ان کی طرح کام کریں اور پھر کامیابی کی توقع کریں۔ ہماری دعائیہ زندگی بتدریج ترقی کرتی ہے ۔۔۔۔ جیسے جیسے ہم بڑھتے ہیں ویسے ہی یہ بھی ترقی کرتی جاتی ہے۔

اکثر ہماری دُعائیں بہت مبہم ہوتی ہیں جس کا مطلب یہ ہے کہ وہ واضح نہیں ہوتی ہیں۔ جب ہم دُعا کرتےہیں تو ہمیں خُداوند کے سامنے واضح اور دیانتدار ہونا چاہیے۔ بائبل مقّدس ہمیں بتاتی ہے کہ ہمیں دلیری سے، توقع کے ساتھ اور واضح دُعا کرنی چاہیے۔ آپ کا آسمانی باپ آپ سے پیار کرتا ہے اس لئے آپ اُس کے فضل کے تخت کے پاس بے خوفی، اعتماد اور دلیری سے آسکتے ہیں (عبرانیوں 4 : 16)۔

اگر آپ کو اپنی دُعائیہ زندگی کے تعلق سے مدد کی ضرورت ہے تو خُدا کے ساتھ دیانتداری کریں۔اس کو اپنی ضروریات بتائیں۔ اگر آپ اس سے مدد مانگیں گے تو وہ آپ کی مدد کرے گا۔ جیسا کہ شاگردوں نے کہا کہ "خُداوند ہمیں دُعا کرنا سیکھا۔”


دُعا کی ایک اہم کنُجی یہ ہے کہ ہم خُداوند یسوع کے نام پر زیادہ اعتماد کریں اور اپنے مسائل کے حل کے لئے خود پریا کسی اور پر زیادہ اعتماد نہ کریں۔ خُداوند یسوع کے نام میں قدرت ہے۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon