ستائش کا ماحول

ستائش کا ماحول

خُداوند کی ایسی تمجید کرو جو اُس کے نام کے شایاں ہے۔ پاک آرایش کے ساتھ خُداوند کو سجدہ کرو۔  زبور 29 : 2

جب ہم خُدا کی پرستش کرتے ہیں، تو ہم اُس کی ہستی ، اور جو کچھ اُس نے ہما ری زندگی میں کیا ہے اور جو کچھ وہ ہمارے لئے کرنے والا ہے کو پہچانتے ہیں۔

ہم اپنی پرستش نہیں کرتے ۔۔۔۔ ہم خُدا کی پرستش کرتے ہے۔ اور اگرچہ پرستش آپ کے  بارے میں نہیں ہے لیکن پرستش آپ کو تبدیل کرتی ہے۔ جب آپ خُدا کی پرستش کا آغاز کرتے ہیں، ان تبدیلوں کے لئے جو وہ آپ کی زندگی میں شروع کرچکا ہے، توآپ کو پتہ چلے گا کہ وہ تبدیلیاں زیادہ سے زیادہ آپ میں ظاہر ہونا شروع ہوجائیں گی اور آپ خُدا کے جلال کے نئے درجہ کا تجربہ کریں گے۔ دوسرے الفاظ میں خُدا پرستار کے نزدیک ہے اور جو اُس کو جلال دینے کا فیصلہ کرتے ہیں وہ اپنی بھلائی اُن پر نچھاور کرتا ہے۔

پرستش کے وسیلہ سے ایک چشمہ جاری ہوتا ہے۔ کئی دفعہ ہمیں ذہنی یا جذباتی مسائل سے چھٹکارے کی ضرورت ہوتی ہے۔ جب ہم خُداوند کی پرستش کرتے ہیں تو ہم اپنے ذہنی اور جذباتی بوجھ کو دور کرتے ہیں جو ہمیں دباتا ہے۔ یہ خُدا کی ہیبت اور عظمت میں ضم ہوجاتا ہے۔

میں آپ کی حوصلہ افزائی کرنا چاہتی ہوں کہ آپ صبح سویرے پرستش کرنا شروع کریں۔ اس وقت بھی پرستش کریں جب آپ تیار ہورہے ہوتے ہیں یا جب آپ کام پر ہوتے ہیں یا سودا سلف لینے کے لئے جاتے ہیں۔ اور دن کے اختتام پر بھی اُس کے چھٹکارے کے لئے خُدا کی پرستش کریں ۔ آپ یہ دیکھ کر حیران ہوجائیں گے کہ جب آپ خُدا کو اپنی زندگی کے سب سے اُونچے مقام پر بٹھائیں گے تو کس طرح گھر اور کام کی جگہ پر حالات تبدیل ہونا شروع ہوجائیں گے ۔

ستائش ایسا ماحول تخلیق کرتی ہے جس میں خُدا کام کرسکتا ہے۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon