سماجی انصاف

سماجی انصاف

وہ یتیموں اور بیواؤں کا انصاف کرتا ہے اور پردیسی سے ایسی محبّت رکھتاہے کہ اُسے کھانا اور کپڑا دیتا ہے ۔ (اِستثنا ۱۰: ۱۸)

کسی کو ضرورت میں دیکھنا  اور اُس کے لیے بالکل کچھ نہ کرنا صریحاً غلط ہے۔ آئیے میَں آپکو بتاتی ہوں… کچھ عرصہ قبل خُداوند نے مجھ پر ظاہر کیا  کہ وہ کتنی شدت سے مجھ سے کام لینا چاہتا تھا ، تاکہ میَں ایک مظلوم کو انصاف دِلاوں۔  ہم سب جو مسیح  کے بدن میں ہیں یہ اُن  کی بلاہٹ کا حصہ ہے۔

جب سے اُس نے یہ شریعت پُرانے دور کے وقتوں میں متعارف کروائی تھی  وہ ایسے لوگوں کو تلاش کرتا رہا ہے جو یتیموں، بیواؤں ، مظلوموں، غریبوں ، بھولے بھٹکے اور تنہا لوگوں کی مدد کرسکیں.

موسیٰ کے ذریعہ سے بات کرتے ہوۓ وہ کہتا ہے: ’’تم کسی بیوہ یا یتیم لڑکے کو دُکھ نہ دینا ‘‘ (خروج ۲۲: ۲۲)  خدا طرفداری نہیں کرتا : وہ یتیموں اور بیواؤں کا انصاف کرتا ہے اور پردیسی سے اَیسی محّبت رکھتاہے کہ اُسے کھانا اور کپڑا دیتا ہے ۔ (دیکھیے استثنا ۱۰: ۱۸) ۔ خدا نے لوگوں سے کہا کہ جو پردیسی اور یتیم اور بیوہ عورتیں جو تیرے پھاٹکوں کے اندر ہوں آئیں اور کھا کر سیر ہوں تاکہ خداوند تیرا خدا تیرے سب کاموں میں جنکو تُو ہاتھ لگائے تجھ کو برکت بخشے ۔(اِستثنا ۱۴: ۲۹)

دنیا میں سب سے زیادہ تنہا اور بھلاۓ ہوۓ لوگ وہ لڑکیاں ہیں جنہیں جسم فروشی کے کام کے لیے مجبور کیا جاتا ہے تاکہ وہ اپنی گُذر بسر کر سکیں، یتیم لڑکے جن کے والدیں ایڈز کی بیماری سے ہلاک ہوۓ، قیدی جوتنہا اپنے دن جیل خانے میں گُذارتا ہے، بے گھر  افراد جو سڑکوں پر رہتے ہیں … وہاں بیشمار لوگ ہیں جو ضرورتمند  ہوتے ہیں۔

یہ سب کچھ بظاہر حّد سے زیادہ نظر آتا ہے ، اور آپ سوچتے ہونگے۔ میں اِس بارے میں کیا کر سکتی ہوں ؟ خدا نے مجھے سکھایا ہے کہ اگر میں سب کچھ ٹھیک نہیں کر سکتی تو صرف ایک شخص کو دُکھوں سے چھڑا لوں، تو اِس سے بھی فرق پڑ سکتا ہے۔

براۓ مہربانی ایسا کبھی نہ سوچیں کہ آپ کے پاس جو کچھ ہے وہ کافی نہیں ہے۔ ٹوٹے ہوۓ، زخمی، بھوکے اور بے گھر افراد آپ کے اطراف میں بھرے پڑے ہیں۔

 

یہ دُعا کریں:

اَے خُداوند،  تُو واضح طور پر اُن کی مدد کے بارے میں سوچتا ہے جو غریب اور تنہا ہیں۔ انصاف کےلئے مجھے اپنا دِل عطا کر اور وہ زخمی اور ٹوٹے ہوے لوگ مجھے دکھا جن کی تو چاہتا ہے کہ میَں مدد کروُں۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon