
کیونکہ ہمیں خون اور گوشت (صرف جسمانی مخالفین سے لڑائی کرنا) سے کشتی نہیں کرنا ہے بلکہ حکومت والوں اور اختیار والوں اور اِس دنیا کی تاریکی کے حاکموں (جو مالک روحیں ہیں) اور شرارت کی اُن روحانی فوجوں سے جو آسمانی (مافوق الفطرت) مقاموں میں ہیں۔ افسیوں 6 : 12
جب ہم افسیوں 6 باب کا بغور مطالعہ کرتے ہیں تو ہمیں پتہ چلتا ہے کہ ہم جنگ میں ہیں، اور یہ کہ ہماری جنگ دوسرے انسانوں سے نہیں بلکہ شریر سے ہے۔ ہمارا دشمن، ابلیس، ہمیں جھوٹ اور دھوکے، سوچے سمجھے منصوبوں اوراپنی عیاری و مکاری سے شکست دینا چاہتا ہے۔
خُداوند یسوع مسیح نے ابلیس کے بارے میں کہا کہ وہ "جھوٹ اور ساری مکاری کا باپ ہے” (یُوحنّا 8 : 44)۔ وہ مجھ سے اور آپ سے جھوٹ بولتا ہے۔ وہ ہمیں ہمارے بارے میں، دوسرے لوگوں کے بارے میں اور حالات کے بارے میں ایسی باتیں بتاتا ہے جو سچی نہیں ہیں۔ بہرحال عام طور پر وہ سارا جھوٹ ایک ہی بار میں نہیں بتاتا۔
وہ ہمارے ذہن میں چھوٹی چھوٹی شکایتوں، شکوک، بدگمانیوں، خوف، سوچوں، وجوہات اور خیالات کی بوچھاڑ سے کام شروع کرتا ہے جو اُس نے بڑی چالاکی سے گھڑی ہوتی ہیں۔ وہ آہستگی اور احتیاط سے آگے بڑھتا ہے۔ یاد رکھیں کہ جنگ کے لئے اس نے منصوبہ بندی کی ہوئی ہے۔
ابلیس نے ایک لمبے عرصے تک ہمیں پرکھا اورجانچا ہوا ہے اور وہ ہماری پسند اور ناپسندیگی سے واقف ہے۔ وہ ہماری پریشانیوں، کمزوریوں اور خوف سے واقف ہے۔ وہ جانتا ہے کہ ہمیں کون سے چیز سب سے زیادہ پریشان کرتی ہے اور ہمیں شکست دینے کے لئے کسی بھی حد تک جاسکتا ہے۔ لیکن ہم دشمن کو پاک رُوح کی قدرت اور کلام کی سچائیوں سے واقف ہوکرشکست دے سکتے ہیں!
مسیح یسوع جو آپ سے پیار کرتا ہےآپ اٴس کے وسیلہ سے فاتح سے بڑھ کر غالب ہیں!