سُننے کے لئے وقت مقّرر کریں

سُننے کے لئے وقت مقّرر کریں

اَے خُداوند تو صبح کو میری آواز سُنے گا۔ میں سویرے ہی (ایک دُعا، ایک قربانی) تجھ سے دُعا کرکے انتظار(کہ تو میرے دِل میں مجھ سے بات کرے) کروں گا۔    زبور 5 : 3

 خُدا کی آواز سننے کے لئے یہ ضروری ہے کہ ہم ایسا وقت مقّرر کریں جب ہم آرام سے بیٹھ سکیں۔ خُدا کے ساتھ قریبی تعلق میں زندگی گزارنے کرنے کے لئے یہ ایک ضروری بات ہے۔ اسی طرح سے آپ اپنی زندگی میں خُدا کی راہنمائی کو پہچانتے ہیں۔ مصروفیت، تیزی، افراتفری اور تناؤ بھرا طرزِ زندگی خُداوند کی آوازکو سننا دشوار بنا دیتا ہے۔

اگر آپ خُدا کی آواز کو پہچاننے کے متلاشی ہیں تو کوئی ایسی جگہ تلاش کریں جہاں آپ اس کے سامنے خاموشی میں وقت گزار سکیں۔ اُس کے ساتھ تنہائی میں وقت گزاریں اور اُس سے کہیں کہ آپ کو اُس کی ضرورت ہے اور آپ چاہتے ہیں کہ وہ آپ کو سیکھائے کہ کس طرح سے اُس کی راہنمائی اور ہدایت کو حاصل کریں۔ اُس سے کہیں کہ وہ آپ کو بتائے کہ وہ آپ کی زندگی کے لئے کیا منصوبہ رکھتا ہے اور آج وہ آپ سے کیا کام لینا چاہتا ہے۔

اور میں آپ کی حوصلہ افزائی کرتی ہوں کہ آپ یہ کام کریں: سننے کے لئے وقت نکالیں۔

اگر آپ کو اپنی رُوح میں کوئی فوری تحریک نہ بھی محسوس ہو تو بھی خُدا نے یہ وعدہ کیا ہے کہ جب آپ اُس کو ڈھونڈیں گے تو وہ آپ کو مل جائے گا (یرمیاہ 29 : 13)۔ آپ کو خدا کی طرف سے کلام ملے گا۔ وہ باطن میں علم کے ذریعے، ذہانت کے ذریعے، حکمت کے یا اطمینان کے وسیلہ سےآپ کی راہنمائی کرے گا۔ لیکن وہ آپ کی جو بھی راہنمائی کرے گا اس کی ہدایت اس کے کلام کے مطابق ہی ہوگی۔

میں نے یہ سیکھا ہے کہ خُدا ہمیشہ ہم سے فوراً بات نہیں کرتا یا ضروری نہیں کہ وہ ہم سے دُعا کے دوران ہی بات کرے، ہوسکتا ہے کہ وہ آپ سے کچھ دنوں کے بعد کلام کرے جب آپ کچھ ایسا کررہے ہوں جس کا تعلق اس بات سے بالکل بھی نہ ہو۔ ہوسکتا ہے کہ وہ ہمارے وقت کے مطابق نہ ہو، خُدا ہم سے بات کرے گا اور ہمیں بتائے گا کہ ہمیں کس طرف جانا ہے۔


خُدا کے ساتھ وقت گزارنے کے دوران سنُنا ایک اہم حصہ ہے۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon