مگر وہ وقت آتا ہے بلکہ اب ہی ہے کہ سچے (خالص) پرستارباپ کی پرستش روح اورسچائی(حقیقی) سے کریں گے کیونکہ باپ اپنے لئے ایسے ہی پرستار ڈھونڈتا ہے۔ (یوحنا ۴ : ۲۳)
دُنیا پرستش کو ’’مذہب‘‘ کاحصّہ سمجھتی ہے لیکن بائبل پرستش کے اِس خیال کوفروغ نہیں دیتی۔ جب لوگ پوچھتے ہیں، ’’آپ کہاں پرستش کرتے ہیں؟‘‘ دراصل وہ صرف یہ جاننا چاہتے ہیں کہ ہم کون سے گرجا گھر جاتے ہیں۔ جب ہم بائبل میں پرستش کے حوالہ سے پڑھتے ہیں کہ یہ خُدا کے ساتھ شخصی تعلق ہے جس میں ہم اُس سے اور وہ ہم سے بات کرسکتا ہے۔ بائبل مقدس میں ہم ایسے لوگوں کی حیاتِ زندگی کے بارے میں پڑھتے ہیں جو خُدا سے مُحبت کرتے تھے اوردل سے روحانی قربت اور بڑے جوش سے اس کی پرستش کرتے تھے ۔ یہ حقیقی پرستش ہے ۔۔۔۔۔۔ ایسی پرستش جواُس وقت باطن سے پھوٹتی ہے جب ہم اپنی زندگیوں میں خُدا کے لئے جوش اورولولے سے بھرے ہوتے ہیں۔
آج کی آیت کے مطابق خُدا حقیقی، خالص پرستاروں کی تلاش میں ہے جو اپنے پورےدِل سے خُدا کی پرستش کرتے ہیں۔
اگرچہ یہ ایک حقیقت ہے لیکن میں اس سے ہمیشہ اُداس ہوجاتی ہوں کہ خُدا کو سچے پرستاروں ڈھونڈنے پڑتے ہیں۔ میرا خیال ہے کہ ایسے پرستاروں کی کثرت ہونی چاہیے! لیکن میرے لئے یہ بڑی دلچسپ بات ہے کہ وہ کسی ایسے ویسے سے پرستش نہیں چاہتا؛ وہ سچے، خالص پرستار چاہتا ہے۔ وہ ایسےلوگوں کی تلاش میں نہیں ہے جو خوف یا فرض سمجھ کر پرستش کرتے ہوں بلکہ ان کی جو مُحبّت سے پرستش کرتے ہیں۔
حقیقی پرستش گرجا کی عبادت میں شامل ہونے یا گیت گانے سے بہت بڑھ کر ہے۔ ہمیں اپنی پوری زندگی سے خُدا کی پرستش کرنی چاہیے، اپنے ہر کام میں جو ہم اس کےلئے اور اس کےوسیلہ سے کرتے ہیں۔ خالص پرستش اس کے ساتھ قریبی تعلق سےجنم لیتی ہے اور اس کےسبب سے ہم اس کی آوازسُننے کے لئے حساس ہوجاتے ہیں۔
آج آپ کے لئے خُدا کا کلام: خوف سے پرستش نہ کریں؛ مُحبّت سے پرستش کریں۔