مگر وہ وقت آتا ہے بلکہ اب ہی ہے کہ سچے[خالص] پرستار باپ کی پرستش روح اور سچائی[حقیقت] سے کریں گے کیونکہ باپ اپنے لئے ایسے ہی پرستار ڈھونڈتا ہے۔ یوحنا ۴: ۲۳
پرستش کے معنیٰ صرف گیت گانا نہیں ہیں۔ یہ دلی کی حالت اور ذہنی کیفیت کا نام ہے۔ ہم ایک لفظ گنگنائے بغیربھی خدا کی پرستش دل و جان سے کر سکتے ہیں۔ خدا کے لئے ہماری پرستش ہمارے دلوں سے نکلتی ہے، یہ ہمارے خیالوں کو معمور کرتی اور ہماری گفتگو اور طرزِ زندگی سےظاہر ہوتی ہے۔
دینا پرستش کو’’مذہب‘‘ کےتناظر میں دیکھتی ہے، جس کو الہیٰ پرستش کے خیال سے نہیں جوڑا جاسکتا۔ یہ شخصی تعلق اورعبادت کے دلی اظہار کے بارے میں ہے اور ان لوگوں کی طرف سے پیش کی جاتی ہےجو خدا سے اپنے پورے دل سے پیار کرتے ہیں ۔ یہ حقیقی پرستش ہے۔
بائبل کے مطابق خدا ایسے پرستاروں کی تلاش میں ہے جو روح اور سچائی سے اس کی پرستش کریں۔
مجھے یہ بات بہت دلچسپ لگتی ہے کیونکہ وہ کسی بھی ایسے ویسے پرستار کی تلا ش میں نہیں ہے۔ اسے خالص لوگوں کی تلاش ہے جوحقیقی طور پراس کی سچائی میں زندگی میں بسر کریں۔ وہ نہیں چاہتا کہ اس کی پرستشش خوف، فرض یا مذہب کے دباوٗ میں کی جائے۔
حقیقی پرستش خدا کی قربت سے آتی ہے۔آج سے خدا کی پرستش اپنے پورے دل سے کریں، اور روح اور سچائی سے اُس کے پرستار بن جائیں۔
یہ دُعا کریں:
اَے خداوند میں صرف ہونٹوں سے تیری پرستش نہیں کرناچاہتا/چاہتی ہوں۔اس کے بجائےمیں سچے پرستار کے طوپر اپنی زندگی تجھے دیتا/دیتی ہوں۔میں تجھ سے گہری رفاقت کا/کی طالب ہوں۔ تو نے میرے ساتھ بہت بھلائیاں کی ہے اس لئے میں ’’روح اورسچائی‘‘ سے تیری پرستش کرنا چاہتا/چاہتی ہوں۔