ہمارے مانگنے سے پہلے ہی خُدا کے پاس جواب موجود ہے

ہمارے مانگنے سے پہلے ہی خُدا کے پاس جواب موجود ہے

میں خُداوند کو جو ستایش کے لائق ہے پکاروں گا۔ یوں میں اپنے دشمنوں سے بچایا جاوٗں گا۔   (۲ سموئیل ۲۲ : ۴)

ایک بڑی جنگ کے دوران یہوسفط خُدا کے پاس گیا سب سے پہلے وہ خُدا کی ستایش کرتا اور یہ کہتا ہے کہ وہ کیسا عظیم، مہیب، زورآوراورشاندار ہے۔ اس کے بعد وہ ان خاص بڑے کاموں کا ذکر کرتا ہے جو خُداوند نے ماضی میں اپنے لوگوں کو محفوظ رکھنے اور اپنے وعدوں کو پورا کرنے کے لئے کئے تھے۔ ان سب باتوں کے بعد وہ خُدا کے سامنے اپنی درخواست رکھتا ہے۔ اس نے  پورے اعتماد کا اظہار کیا اور کہا کہ خُدا ہی اس مصیبت کو دور کرے گا۔ پھر اس نے بڑی سادگی سے کہا: ’’اَے خُدا ہمارا دشمن ہمارے خلاف آرہا ہے تاکہ اس میراث کو جو تو نے ہمیں دی ہے ہم سے چھین لے۔ میں نے سوچا کہ کیوں نہ اس مسئلے کو بھی تیرے سامنے رکھ دوں۔ کیونکہ تو بہت عظیم ہے: میں جانتا ہوں کہ تو نے پہلے ہی سے اس مسئلہ کو اپنے ہاتھ میں لے لیا ہے۔‘‘

جب ہم خُدا سے مدد کی درخواست کرتے ہیں، ہمارا اِیمان ہونا چاہیے کہ جیسے ہی ہم اُس سے دُعا کرتے ہیں وہ ہماری سُن لیتا ہے ۔ ہمیں ایک ہی بات کے لئے بار بار دُعا کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ میرا خیال ہے  یہ اچھّی بات ہے کہ جب ہمارے دِل میں کسی ضرورت اورچاہت کا خیال پیدا ہو ہم اُسی وقت اُسے خدا کے سامنےرکھیں اوراُس کا شکر کریں کہ اس نے اپنا کام شروع کردیا ہے۔ ہمیں اُسے بتانا چاہیے کہ ہم اس پربھروسہ کرتے ہیں اورجانتے ہیں کہ وہ ہرکام اپنے صیح وقت کے مطابق کرتا ہے۔

آپ کے مسئلہ کے جنم لینے سے بہت پہلے ہی خُدا نے آپ کے چھٹکارے کا بندوبست کرلیا تھا۔ خُدا کبھی حیران نہیں ہوتا! اُس پر نظریں جمائے رکھیں؛ اُس کی پرستش، حمد و ثنا اورشُکرکریں کیونکہ وہ کام کرتا ہے؛ اورجنگ سے فتح تک اپنےسفر کے دوران اُس کی رہنمائی پرکان لگائے رکھیں ۔


آج آپ کے لئے خُدا کا کلام:  خُدا کو یاد دلانےکی ضرورت نہیں لیکن چاہیے کہ ہم اس کی پرستش کریں۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon