شرمندگی کو خُدا حافظ کہہ دیں

شرمندگی کو خُدا حافظ کہہ دیں

چنانچہ کتابِ مقدس یہ کہتی ہے کہ جو کوئی اُس پر اِیمان ( جو پیروی کرے گا، تکیہ کرے گا اور اس پر بھروسہ کرے گا)لائے گا وہ (کبھی)شرمندہ نہ ہوگا۔ رومیوں ۱۰: ۱۱

اگر کوئی شخص شرمیلی طبیعت کا مالک ہے جیسا کہ میں تھی تو یہ بہت سے اندرونی پیچیدہ مسائل کا سبب بنتی ہے،مثال کے طور پر اضطراب،اکیلا پن، اوروحشت۔ ہر قسم کی خطرناک پیچیدگیوں کی وجہ شرم ہے: ادویات کا استعمال، شراب نوشی اورکیمیائی ادویات کا استعمال؛ کھانے پینے میں بگاڑ جیسا کہ عدمِ اشتہا (بھوک کی کمی)، عالبقر (بھوک کی زیادتی) اور موٹاپا؛دولت کا نشہ جیسا کہ کنجوسی اور جوا؛ہر قسم کے جنسی مسائل ۔۔۔ اور یہ فہرست نہ ختم ہونے والی ہے۔

کچھ لوگوں شرمندگی کی وجہ سے زیادہ کام کرتے ہیں۔ کچھ لوگ اتنا زیادہ کام  کرتے ہیں کہ وہ اپنی زندگی سے لطف اندوز نہیں ہوپاتے۔ اگروہ دن اوررات کام نہ کریں تو وہ خود کو غیرذمہ دار محسوس کرتے ہیں۔ اور کچھ  لوگ میری طرح ہوتےہیں ۔۔۔۔ کسی بات سے محظوظ ہونا بھی اُن کو بُرا لگتا ہے۔

ہو سکتا ہے کہ میری طرح آپ کو بھی زیادہ کام کی آزمائش کا سامنا ہویا کسی اوربات پرشرمندگی کے باعث آپ پریشانی کا شکارہوں۔ ہمیں جاننا چاہیے کہ شرمندگی ہمیں تباہ کرسکتی ہے۔

لیکن ہمیں اِس کو ایسا کرنے کی اجازت نہیں دینی ہے۔ جب ہم خدا پراِیمان رکھتے اوراپنی زندگی اُس کے سپُرد کرتے ہیں تو وہ ہماری شرمندگی کو مٹا دیتا ہے۔ خُداوند یسوع نےہمارے گناہوں کو مٹانے اورخطاوٗں کو ڈھانپنے کے لئے جان دے دی تاکہ ہم خدا کے حضور میں اس کے فرزندوں کی حیثیت سے زندگی گزاریں۔

اگرشرمندگی آپ پر حملہ آور ہے تو اس سچائی کو یاد رکھنے کا وقت ہے: خدا آپ سے پیار کرتا ہے اور اگر آپ ایمان رکھتے ہیں، پیروی کرتے، اوراس پر بھروسہ اور تکیہ رکھتے ہیں، تووہ آپ کی شرمندگی کو دور کردے گا۔


یہ دُعا کریں:

اَے خُداوند تجھ پر بھروسہ کرنے کے سبب سے مجھے شرمندگی کی زندگی گزارنے کی ضرورت نہیں ہے۔ مجھ سے اُس کو دور کرنے کے لئے تیرا شکر ہو تاکہ میں آزادی سے تیری حضوری میں زندگی بسر کرسکوں۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon