شفا کی نعمت

کسی کو اُسی ایک رُوح سے شفا دینے کی توفیق   (۱ کرنتھیوں ۱۲ : ۹)

شفا کی نعمت اِیمان کی نعمت کے ساتھ مِل کر کام کرتی ہے۔ اگرچہ تمام اِیمانداروں کی حوصلہ افزائی کی گئی ہے کہ وہ بیماروں کے لئےدُعا کریں اور اُن کو شفا پاتے ہوئے دیکھیں (دیکھیں مرقس ۱۶ : ۱۷ ۔ ۱۸) تو بھی پاک رُوح مخصوص لوگوں کو شفا کی غیر معمولی نعمت بھی بخشتا ہے جیسا کہ وہ دوسری رُوحانی نعمتیں مخصوص لوگوں کو دیتا ہے۔

جب ہماری کانفرس ہوتی ہیں اورہم کئی لوگوں کے لئے دُعا کرتے ہیں تو بہت سے لوگوں کوعجیب طریقہ سے شفا پاتے ہوئے دیکھتے ہیں۔ ہم نے گذشتہ سالوں میں ڈھیروں گواہیاں اورجسمانی شفا کی تصدیقی رپورٹیں بھی موصول کی ہیں۔ میں کانفرنس اورٹی.وی. براڈ کاسٹ کے دوران اِیمان سے دُعا کرتی ہوں اورمجھے یقین ہے کہ اِیمان کے وسیلہ سے خُدا کام کررہا ہے۔

جب کوئی شخص روحانی نعمت کے وسیلہ سے شفا حاصل کرتا ہے توہوسکتا ہے کہ وہ شفا فوراً ظاہر نہ ہو۔ شفا ایک عمل ہے جو ایک دوائی کی طرح کام کرتی ہے۔ یہ ضروری ہے کہ اس کو اِیمان سے قبول کیا جائے اور اِیمان رکھا جائے کہ یہ کام کررہی ہے۔ اکثر اس کے نتائج بعد میں ظاہر ہوتے ہیں۔ میں اکثر لوگوں سے کہتی ہوں کہ اپنے منہ سے یہ الفاظ اَدا کریں کہ ’’خُدا کی شفا کی قوت میرے اندر اس وقت کام کررہی ہے۔‘‘

صحت کے معاملہ میں ہمیں خُدا پر بھروسہ کرنا چاہیے ۔ میں طبیبوں کے لئے خُدا کا شکر کرتی ہوں کہ ضرورت کے وقت وہ میرے لئے موجود ہیں لیکن خُداوند یسوع ہمارا شافی ہے (دیکھیں یسعیاہ ۵۳ : ۵)۔


آج آپ کے لئے خُدا کا کلام:  خُدا آپ کا معالج ہے اس کا کلام آپ کی دوا۔ اس سے کہیں کہ وہ آپ کو ہرطرح سے شفا بخشے۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon