شُکر گزاری کی دُعا

ہر ایک بات (چاہے حالات کیسے ہی کیوں ہوں، شُکرگزارر ہو اور شُکرگزاری کرو) میں (خُدا کی)  شُکر گزاری کرو کیونکہ (تم جواس میں ہو) مسیح یسوع (جو اُس مرضی کو ظاہر کرنے والا اور درمیانی ہے) میں تمہاری بابت خدُا کی یہی مرضی ہے۔ 1 تھسلنیکوں 5 : 18

1 تھسلنیکیوں 5 : 17 میں ہمیں یہ ہدایت دینے کے بعد کہ بلاناغہ دُعا کرو پولس رسول 18 آیت میں یہ بتاتا ہے کہ ہر بات میں شُکرگزاری کروچاہے حالات کیسے ہی کیوں نہ ہوں اور یہ بھی کہتا ہے کہ یہ ہمارے لئے خُدا کی مرضی ہے۔

جس طرح دُعا خُدا کی قربت حاصل کرنے کے لئے زندگی میں اہم ہے اِسی طرح شُکرگزاری بھی ہے۔ خُدا کی شُکر گزاری کرنے کا مطلب یہ نہیں ہے کہ ہم کوئی جگہ تلاش کرکے وہاں  بیٹھ جائیں اور اُن سب اچھّی باتوں کو یاد کرنے کی کوشش کریں جو اُس نے ہمارے لئے کیں ہیں اور لاپروائی سے یہ کہہ دیں کہ ، "اَے خُداوند تیرا شُکر ہو” شُکرگزاری صرف کھانے کی میزپر کرنے والا کام نہیں ہے۔ ایسا کرنا خالی مذھب ہوگا یعنی ایسا کام جو ہم محض اِس لئے کرتے ہیں کیونکہ خُدا ہم سے اِس کا تقاضا کرتا ہے۔

حقیقی شُکرگزاری اس دِل سے مسلسل جاری رہتی ہے جو خُدا کی ہستی کے لئے اس کی  پرستش اوراُس کے کاموں کے لئے احسان مندی سے بھرا ہوا رہتا ہے۔ یہ ایسا کام نہیں جو اس لئے کیا جائے تاکہ کوئی تقاضا پورا ہو جائے، کسی کی منظوری حاصل کی جائے، فتح حاصل کی جائے، یا کسی برکت کے لئے اہل بنا جائے۔

خُدا باپ دِل سے کی گئی شُکرگزاری کی خواہش کرتا ہے جو ہمارے اندر سے مسلسل جاری رہے  یعنی ہم ہمیشہ خُدا کی بھلائی پرغور کرتے رہیں۔ آئیں ہم شُکرگزار رہیں اور اِس کا اِقرار کریں!


ہمیشہ دُعا میں پرستش اور تمجید کرتے ہوئے شُکر گزار رہو اور ہمیشہ اس بات کو مانتے اور اِقرارکرتے ہوئے اُس کے نام کو جلال دیتے رہو۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon