اور سب باتوں میں ہمارے خُداوند یِسُوعؔ مسِیح کے نام سے ہمیشہ خُدا باپ کا شُکر کرتے رہو۔ اِفِسیوں 5 : 20
پوری بائبل میں ہم لوگوں کو مختلف طریقوں سے ترقی اور فتح کا جشن مناتے ہوئے دیکھتے ہیں۔ ان طریقوں میں سے ایک خاص طور پر خُدا کو نذرانہ دینے اور اس کا شُکریہ ادا کرنے کے لیے وقت نکالنا تھا۔ نوح نے ایسا کیا۔ ابرہام نے بھی ایسا کیا اور ہم بھی کر سکتے ہیں۔
جب خُدا ہمارے لیے حیرت انگیز کام کرتا ہے اور ہم شُکر ادا کرنے کے لیے وقت نکالتے ہیں تو ہم اپنی زندگیوں میں بہت سا جشن کا وقت شامل کر لیتے ہیں۔ شُکرگزاری کا رویہ کسی شخص کے کردار کے بارے میں بہت کچھ ظاہر کرتا ہے۔ اس طرح کرنے سے خُدا کو اوّل درجہ ملتا ہے ہے، اور ہم یہ جان لیتے ہیں کہ وہ ہمیں حاصل ہونے والی ہر برکت کا منبع ہے۔ شُکرگزاری کا ہر گز یہ مطلب نہیں کہ ہم اس کے حقدار ہیں— یہ ایک رویہ ہے جو کہتا ہے کہ "میں جانتا/جانتی ہوں کہ میں خُدا کی بھلائی کا/کی مستحق نہیں ہوں لیکن میں اس کے لیے شُکر گزارضرور ہوں۔”
شُکرگزاری کی دُعا
اَے باپ، میں شُکر گزار ہوں کہ تُو نے مجھے میری زندگی میں بہت سی اچھّی چیزوں سے نوازا ہے۔ آج میں تیری بھلائی پر غور کرنے اور تیری برکتوں کا شُکریہ ادا کرنے کے لیے وقت نکالتا/نکالتی ہوں۔