
اس کے سبب سے تم خوشی مناتے ہواگرچہ اب چند روز کے لئے ضرورت کی وجہ سے طرح طرح کی آزمائشوں کے سبب سے غمزدہ ہو اوریہ اس لئے ہے کہ تمہارا آزمایا ہواایمان جوآگ سے آزمائے ہوئے فانی سونے سے بہت ہی بیش قیمت ہے یسوع مسیح کے ظہورکے وقت تعریف اورجلال اورعزّت کا باعث ٹھہرے۔ ۱ پطرس ۱: ۶۔۷
ہوسکتا ہے کہ شکستگی کا لفظ سن کرکچھ لوگوں کے دِلوں میں خوف پیدا ہوجائے۔ لیکن یہ بالکل بھی بُرا لفظ نہیں ہے۔ خُدا ہماری روحوں کو توڑنا نہیں چاہتا لیکن وہ اُس باہری خول یعنی جسم کو توڑنا چاہتا ہے جوخدا کی مرضی کو ہمارے اندر پورا ہونے سے روکتا ہے۔ وہ غرور،بغاوت،خودغرضی اور خود انحصاری جیسی باتوں کو ختم کرنا چاہتا ہے ۔ خدا چاہتا ہے کہ ہم مکمل طور پر اس پر بھروسہ کریں اور دُکھ اور تکلیفیں ہمیں اس مقام تک پہنچاتی ہیں۔
بہت دفعہ لوگ اس بات سے حیران ہو جاتے ہیں کہ اُنہیں کیوں آزمائشوں اورمصیبتوں میں گزرناضرور ہے۔ اور اگرچہ ہم خدا کے کلام کو سیکھنے اور اس کی فرمانبرداری کے لئے تیار رہتے ہیں توبھی ہمیں آزمائشوں کا سامنا کرناپڑتا ہے۔اوربعض اوقات آزمائشیں محض اس لئے آتی ہیں کہ ہمارے ایمان کا امتحان ہواورہم پاک ہو جائیں۔
جب یہ آزمائشیں آپ کے راستے میں آئیں ان کو گلے لگائیں کیوںکہ ان سے حقیقی شکستگی پیدا ہوتی ہے۔ خدا چاہتا ہے کہ ہم روح کے مطابق زندگی بسر کریں نہ کہ جسم کے مطابق اور ایسا کرنا بہت آسان ہوگاجب ہم اس کو اپنے اندرموجود تمام بری اور خودغرضانہ عادتوں کو توڑنے کا موقع دیتے ہیں جو ہمیں اُس سے دور کرتی ہیں۔
کیا آج آپ خدا کے نزدیک آنا چاہتے ہیں؟ تو پھر شکستگی کو قبول کریں،یہ جانتے ہوئے کہ یہ آپ کی رہنما ہو گی تاکہ مستقبل میں آپ کی بڑی چیزوں تک لے جائے۔
یہ دُعا کریں:
اَے پاک روح میں جانتا/جانتی ہوں کہ مجھے شکستگی کی ضرورت ہے۔ عین ممکن ہے کہ اس سے مجھے تکلیف ہو لیکن میں تجھے دعوت دیتا/دیتی ہوں کہ ہر اس چیز کو جو مجھے تجھ سے دور کرتی ہے توڑ دے اور دورکر دے۔