صرف خُدا اطمینان بخشتا ہے

صرف خُدا اطمینان بخشتا ہے

خُداوند اپنی اُمّت کو زور بخشے گا [مضبوط ، مستحکم اور نہ ختم ہونے والا] ۔ خُداوند اپنی اُمّت کو سلامتی کی برکت دے گا۔  ( زبور ۲۹ : ۱۱)

خُدا کے ہم سے بات کرنےاور رہنمائی کرنے کے طریقوں میں سے ایک عظیم طریقہ ہے ہمارے باطن میں گواہی پیدا کرنا۔  دوسرے الفاظ میں یہ کہ ہم اپنے باطن میں صیح اور غلط کے تعلق سے جان لیتے ہیں۔ یہ ’’سطحی علم‘‘ نہیں ہے بلکہ گہرے طور پر جاننا ہے۔ یہ کسی بات کے تعلق سے روح میں جاننا ہے ۔۔۔۔۔۔ ہمیں یا تو اطمینان ملتا ہے یا اطمینان جاتا رہتا ہے۔ اطمینان کے ہونے یا نہ ہونے سے ہم جانتے ہیں کہ ہمیں کیا کرنا چاہیے۔

ایک دفعہ میں نے ایک خاتون سے بات کی جس کوایک سنجیدہ فیصلہ کرنا تھا۔اس کے اہلِ خانہ اور دوست اس کو مشورہ دے رہے تھے لیکن وہ اپنے اندر صیح جواب تلاش کررہی تھی کیونکہ وہ جو بھی فیصلہ کرتی اس کے اثرات اس کی زندگی پر پڑنے والے تھے۔ اس نے ساری زندگی ایک ہی کاروبار کیا تھا لیکن اب وہ محسوس کررہی تھی اُسے یہ کام چھوڑکر اپنے بچوں کے ساتھ زیادہ وقت گزارنا چاہیے۔ ایسا کرنے سے اُسے شدید مالی اور شخصی تبدیلوں کا سامنا کرنا پڑتا، ایسی تبدیلیاں جو اُسے جذباتی طورپر متاثر کرسکتی تھیں۔ صیح فیصلہ کے بارے میں اُسے خدا کی رہنمائی کی ضرورت تھی نہ کہ انسانوں کی۔

وہ خاتون اپنی ایک عزیز کے ساتھ ایک ریٹریٹ میں گئی، اس  دوران جب وہ حمدوثنا اورپرستش کررہی اور خدا کاکلام سن رہی تھی ایک جانکاری اور اطمینان نے اس کے دل میں جنم لیا کہ اس کا کاروبار بند کرنے کا فیصلہ درست ہے۔ اس نے کہا یہ وہ لمحہ تھا جب اسے ٹھیک اور درست فیصلہ کا پتہ چل ۔ اس کے بعد سے اس کے دل میں اپنے فیصلے کے تعلق سے اطیمنان تھا۔

یہ حیران کن بات ہے کہ لوگ ہمیں بڑی بامعنی باتیں بتاتے ہیں، لیکن وہ ہم پر اثر انداز نہیں ہوتیں۔ لیکن جب خُدا کسی معاملہ کے بارے میں ہم سےبات کرتا ہے اس کا ہم پر بہت گہرا اثر ہوتا ہے۔ خُدا سے اس باطنی شہادت کے لئے دُعا کریں جو صرف وہی دے سکتا ہے۔


آج آپ کے لئے خُدا کا کلام:  صرف خدا آپ کو اطمینان دے سکتا ہے۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon