صُلح کی خواہش کریں

صُلح کی خواہش کریں

دیکھو! کَیسی اچھّی اور خُوشی کی بات ہے کہ بھائی باہم مِل کر رہیں۔  زبُور 1:133

خُدا کے لوگوں کے درمیان جھگڑا ہونا کوئی نئی بات نہیں ہے۔ یہ ابتدائی کلیسیا کا بھی ایک مسئلہ تھا اور آج بھی ہے۔ پولس نے زور دے کر کلیسیا کی حوصلہ افزائی کی اور ان کو تاکید بھی کی کہ وہ متحد ہو کر رہیں اور فلپیوں 2:2 میں کہا: "تو میری یہ خُوشی پُوری کرو کہ یک دِل رہو۔ یکساں مُحبّت رکھّو۔ ایک جان ہو۔ ایک ہی خیال رکھّو۔”

جہاں اتحاد ہے وہاں برکت اور مسح ہے۔ جب لوگ ایک دوسرے کے لیے شُکر گزاری کرتے اورمتحد ہوکر رہنے کا فیصلہ کرتے ہیں تو وہ یکجہتی کی طاقت کے نتائج کا تجربہ کرتے ہیں۔ لیکن اگر ہم دوسرے لوگوں سے تلخی سے پیش آتے ہیں اور ان سے ناراض ہوجاتے ہیں تو خُدا کی طاقت ہماری زندگیوں میں کام نہیں کر سکتی۔ اگر ہم جھگڑے اور ناراضگی کو نہیں چھوڑیں گے تو اُس کی مُحبّت ہم سے منعکس نہیں ہوگی۔  صُلح ایک طاقت ہے، اور اگر صُلح نہ ہو تو طاقت بھی نہیں ہوگی۔


شُکرگزاری کی دُعا

اَے باپ مَیں آج تیرا شُکریہ اَدا کرتا/کرتی ہوں اس قوّت کے لئے جو ہمیں اُس وقت مِلے گی جب ہم صُلح کے ساتھ اکٹھے رہنے کا فیصلہ کریں گے۔ آج مَیں فیصلہ کرتا/کرتی ہوں کہ میں صُلح اور یکجہتی کو فروغ دینے کے لیے جھگڑوں اور دلائل کو پرے کروں گا/گی۔ مَیں شُکر گزار ہوں کہ تُو مجھے تو فیق دے گا تاکہ میں ایسا کرسکوں۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon