عاجزی سے خُداوند کے سامنے جُھکنا

عاجزی سے خُداوند کے سامنے جُھکنا

اِس لِئے کہ خُدا مغرُوروں (گستاخ، مغرور، حقیر، متکبر، گھمنڈ کرنے والا) کا مُقابلہ کرتا ہے [اور وہ ان کی مخالفت کرتا ہے، مایوس کرتا ہے اور اُنہیں شکست دیتا ہے] مگر فروتنوں کو تَوفِیق (احسان، برکت) بخشتا ہے۔      1 پطرؔس 5:5

عاجزی سے مُراد ہے کہ ہم خود پراور اپنی انسانی کوششوں پر بھروسہ کرکے کامیاب نہیں ہو سکتے۔ اس کے بجائے، ہم خُدا پر بھروسہ کرتے ہیں، شُکر ہے کہ جو کام ہم نہیں کرسکتے وہ کرتا ہے۔ جب ہم رُوح القّدس کی راہنمائی کی پیروی کرتے ہیں اور ہر وقت اُس پر تکیہ کرتے ہیں، وہ ہمیشہ ہمیں وہ کام کرنے کے لیے تیار کرتا ہے جو ہمیں کرنا چاہیے۔ انسانی طور پر زیادہ تر ناکامی کا سامنا ان لوگوں کو کرنا پڑتا ہے جو خُدا پر بھروسہ کئے بغیر اپنی طاقت سے کام کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

مَیں نے محسوس کیا ہے کہ جب میں مایوسی محسوس کرتی ہوں تو اس کی وجہ یہ ہے کہ مَیں اپنے جسمانی زور میں کچھ ایسا کرنے کی کوشش کر رہی ہوں جو صرف خُدا ہی کر سکتا ہے۔ میرا مشورہ ہے کہ جب آپ مایوسی محسوس کریں تو ذرا ٹھہر جائیں اور اپنے آپ سے پوچھیں کہ کیا آپ بھی ایسا ہی کررہے ہیں۔ جسم کے کام مایوسی کا باعث  ہیں، اور جسم کے کاموں کا مطلب ہے کہ مَیں خُدا کے بغیر کام کر رہی ہوں۔

جب ہم یہ سمجھ جاتے ہیں کہ خُدا اُن لوگوں کی مدد کرتا ہے جو جانتے ہیں کہ وہ خود اپنی مدد نہیں کرسکتے تو ہم خُوشی سے بھری، غالب آنے والی زندگی بسر کرسکتے ہیں جو خُدا نے ہمارے لیے رکھی ہے — یہ وہ لوگ ہیں جو یہ سمجھتے ہیں کہ وہ مکمل طور پر اُس پر منحصر ہیں اور شُکر گزار ہیں کہ وہ ان کی ضرورت کی ہر چیز فراہم کرے گا۔


شُکرگزاری کی دُعا

اَے باپ مَیں شُکر گزار ہوں کہ مجھے زندگی گزارنے کے لیے اپنی طاقت یا بہترین کوشش پر انحصار کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ تیرا شُکریہ کہ تُو یہاں میری راہنمائی کرنے اور ہر روز میری مدد کرنے کے لیے موجود ہے۔ مَیں تجھ پر بھروسہ کرتا/کرتی ہوں اور مَیں اپنی زندگی تیرے ہاتھ میں دیتا/دیتی ہوں۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon