عظیم توقعات

عظیم توقعات

مَیں نے صبر سے خُداوند پر آس رکھّی۔ اُس نے میری طرف مائِل ہو کر میری فریاد سُنی۔      زبُور 1:40

کبھی کبھی ہم زندگی میں کوئی بھی توقع نہیں کرتے؛ ہم صرف انتظار کرتے اور دیکھتے ہیں کہ ہوتا کیا ہے اور پھر کچھ بھی نہیں ہوتا کیونکہ ہم نے کوئی توقع ہی نہیں کی تھی۔ اوربعض اوقات ہم سوچتے ہیں کہ ہمارے ساتھ کوئی برائی ہی ہوگی اور ہم مایوسی کے جال میں پھنس جاتے ہیں اور چونکہ ہم ماضی میں بار بار مایوس ہوتے رہے ہیں، اس لیے ہم کسی بھی چیز کی اُمید کرنے سے ڈرتے ہیں۔ تاہم، خُدا چاہتا ہے کہ ہم اُس سے بھلائی کی توقع کریں اور بھرپور ایمان رکھیں کیونکہ وہ  کثرت سے اورجو ہم مانگتے یا سوچتے ہیں اُس سے کہیں بڑھ کر کرسکتا ہے (دیکھیں افسیوں 20:3)۔

جو بھلائیاں خُدا نے ہماری زندگی میں کی ہیں ہمیں اُن کے لئے شُکر گزار ہونا چاہیے کیونکہ  اِس قسم کا رویہ ہماری زندگی میں خُدا کی مزید بھلائیوں کے لئے دروازہ کھول دے گا۔ اُسے بتائیں کہ آپ اپنی زندگی میں اُس کی بھلائی کی توقع کرتے ہیں، اِس لیے نہیں کہ آپ اس کے مستحق ہیں، بلکہ اس لیے کہ وہ بھلا ہے!

بائبل ہمیں سیکھاتی ہے کہ خُدا لوگوں کو برکت دینے کا انتظار کر رہا ہے، لیکن وہ کسی ایسے شخص کی تلاش میں ہے جو اُس کے فضل کی توقع اور یقین کر رہا ہو (دیکھیں یسعیاہ 18:30)۔


شُکرگزاری کی دُعا

اَے باپ مَیں آج تیرا شُکریہ اَدا کرتا/کرتی ہوں کیونکہ تو نے اپنے کلام میں وعدہ کیا ہے کہ تُو مجھ سے مُحبّت کرے گا اورتو نے میرے لئے ایک عظیم منصوبہ تیار کیا ہے۔ مَیں تیری فراوانی کے لیے شُکر گزار ہوں، اور مَیں ایمان کے ساتھ تیری بھلائی کا/کی منتظر ہوں۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon