غور کریں آپ کہاں تک آ پہنچے ہیں

غور کریں آپ کہاں تک آ پہنچے ہیں

۔تَو بھی اَے خُداوند! تُو ہمارا باپ ہے۔ ہم مِٹّی ہیں اور تُو ہمارا کُمہار ہے اور ہم سب کے سب تیری دست کاری ہیں۔  یسعیاہ 64 : 8

ہم اکثر اس بات کی پکڑ میں آ جاتے ہیں کہ اپنے مقاصد کو پانے کے لئے ہمیں اور کتنی دور جانا ہوگا اسکی بجائے ہمیں اس بات کا جشن منانا چاھئے کہ ہم کتنا سفر طے کر چکے ہیں اس بات پرغور کریں۔ مسیح کو قبول کرنے کے بعد آپ نے کتنا سفر طے کرلیا ہے؟ آپ کتنے بدل گئے ہیں؟ آپ کتنا خُوش ہیں؟ کیا آپ پہلے سے کتنے زیادہ پُرسکون ہیں؟ کیا آپ کو اُمید ہے؟ اگر ہم غور کریں تو جشن منانے کے لئے ہمیشہ بہت کچھ ہوتا ہے۔

بائبل کا مکمل مطالعہ ہم پر ظاہر کرتا ہے کہ جن مردوں اور عورتوں کو خُدا نے زبردست طریقے سے استعمال کیا ان کا ہمیشہ یہ رویہ ہوتا تھا کہ وہ خُدا کے کاموں کا جشن مناتے تھے۔ اُنہوں نے اُس کی بھلائی کو معمولی نہیں سمجھا بلکہ اُنہوں نے کھلے عام ہر کام کے لئے اس کی تعریف اور شُکرگزاری کی چاہے وہ کام معمولی تھا یا بڑا۔


شُکرگزاری کی دُعا

اَے باپ،جہاں تک تو مجھے لے آیا ہے  آج میں فیصلہ کرتا/کرتی ہوں کہ میں پورے دِل سے اس کے لئے تیری شُکر گزاری کروں گا/گی۔ بے شک جہاں مجھے ہونا چاہیے تھا میں وہاں نہیں ہوں لیکن میں تیرا شُکریہ اَدا کرتا/کرتی ہوں کہ میں وہاں بھی نہیں ہوں جہاں پہلے کبھی تھا/تھی۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon