اَے عزِیزو! آؤ ہم ایک دُوسرے سے مُحبّت رکھّیں کیونکہ مُحبّت خُدا کی طرف سے (چشمہ) ہے اور جو کوئی [اپنے ساتھیوں سے] مُحبّت رکھتا ہے وہ خُدا سے پَیدا(جنم) ہُؤا ہے اور خُدا کو(درجہ بدرجہ) جانتا ہے [اُس کا ادراک اور پہچان حاصل کرنا اور اُس کا بہتر اور واضح علم حاصل کرنا]۔ 1 یُوحنّا 7:4
غصہ ایک طاقتور جذبہ ہے، لیکن مُحبّت اُس سے کہیں زیادہ طاقت ور ہے۔ اور مُحبّت وہ نمونہ ہے جو خُدا نے ہم میں سے ہرایک کے لیے ظاہر کیا ہے۔
- غصے میں ہم تنقید کر سکتے ہیں، لیکن مُحبّت میں، ہم حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔
- غصے میں ہم منہ موڑ سکتے ہیں، لیکن مُحبّت میں، ہم ہاتھ آگے بڑھاتے ہیں۔
- غصے میں ہم شاید دینے سے درگزر کرتے ہیں، لیکن مُحبّت میں، ہم فیاضی کرتے ہیں۔
- غصے میں ہم بھڑک سکتے ہیں، لیکن مُحبّت میں، ہم مسکراتے ہیں۔
- غصے میں ہم الزام لگا سکتے ہیں، لیکن مُحبّت میں، ہم مُعاف کر دیتے ہیں۔
خُدا کی مُحبّت کے لیے شُکر گزاری ظاہر کرنے کا ایک بہترین طریقہ یہ ہے کہ اس مُحبّت کو دوسروں کے ساتھ بانٹیں۔ صرف خُدا کی مُحبّت لینے والے نہ بنیں؛ ان تمام لوگوں کے ساتھ اس مُحبّت کا اظہار کریں جن سے آپ کا کوئی تعلق ہے۔
شُکرگزاری کی دُعا
تیرا شُکر ہو، اَے باپ، مجھ پر اپنی مُحبّت کو ظاہر کرنے کے لئے تاکہ میں بھی اِسی نمونہ کی پیروی کروں۔ مَیں شُکر گزار ہوں کہ تُو مجھ سے مُحبّت کرتا ہے، اور تیری مدد سے مَیں دوسروں کے ساتھ اسی مُحبّت کا اظہار کروں گا/گی۔