
کیا تم یہ سمجھتے ہو کہ کتابِ مقدس بے فائدہ کہتی ہے؟ جس رُوح کو اُس نے ہمارے اندر بسایا ہے کیا وہ ایسی آرزو کرتی ہے جس کا انجام [خوش اُمدید کہنا] حسد ہو؟ (یعقوب ۴ : ۵)
آج کی آیت اس سچائی کا خلاصہ کرتی ہے کہ پاک رُوح چاہتا ہےکہ ہم اُسے اپنی زندگیوں میں خوش آمدید کہیں۔ دراصل وہ ہماری رفاقت کا آزومند ہے۔
یعقوب ۴ : ۴ کے مطابق جو آج کی آیت سے پہلے بیان کی گئی ہے جب ہم خُدا کی بنسبت زیادہ دھیان دنیا کی چیزوں کی طرف لگاتے ہیں تو ہم اُس بے وفا بیوی کی مانند ہیں جس کا دنیا کے ساتھ ناجائز تعلق ہے اور وہ اس کے ساتھ اپنے شادی کے وعدے کو توڑدیتی ہے۔ ہمیں اپنے ساتھ وفاداررکھنے کے لئے بعض اوقات وہ ہماری زندگیوں سے کچھ باتوں کو نکالتا ہے جب اُسے لگتا ہےکہ وہ ہمیں اُس سے دور لے کر جارہی ہیں۔
اگرہم نوکری کو خُدا اور اپنے درمیان آنے دیتے ہیں شاید ہمیں اس سے ہاتھ دھونے پڑیں۔ اگر دولت ہمیں اُس سے دورلے کر جاتی ہے تو شاید ہمیں سیکھنے کی ضرورت ہے کہ خُدا سے بیگانہ ہونے کی بجائے کم دولت اور کم چیزیں ہونا زیادہ بہتر ہے۔ اگرکامیابی ہمارے آسمانی باپ کے ساتھ تعلق کے راستہ میں آتی ہے تو شاید ترقی ملنے کے بجائے ہماری تنزلی ہوجائے۔ اگرہماری زندگیوں میں ہمارے دوست خُدا کی جگہ لے لیتے ہیں تو شاید ہمیں اپنے کچھ دوستوں کو کھونا پڑے گا۔
بہت سے لوگ یہ جاننے میں ناکام رہتے ہیں کہ کچھ چیزیں ان کو کبھی بھی نہیں ملیں گی کیونکہ وہ خُدا کو حقیقی طور پراوّل درجہ نہیں دیتے۔ خُدا آپ کے لئے غیرت رکھتا ہے؛ وہ آپ کی زندگی میں پہلی جگہ چاہتا ہے۔ اس کے علاوہ کوئی چیز کام نہیں کرے گی۔
آج آپ کے لئے خُدا کا کلام: خُدا سے کہیں کہ وہ آپ کی زندگی سے ہر اُس چیز کو نکال دے جو اُس کی جگہ لے رہی ہے۔