فتح کے بیج بونا

فتح کے بیج بونا

اپنے سب کام خُداوند پر چھوڑ دے تو[ان کو پورے طور پر اُس کے سُپرد کریں اور اُس پر بھروسہ کریں۔ وہ آپ کے خیالات کو اپنی مرضی کے مطابق ڈھال دے گا، اور] تیرے اِرادے قائِم رہیں گے۔   امثال 3:16

اگرآپ اپنی موجودہ صورتحال سے خُوش نہیں ہیں، تواس کا کیا حل ہے کیا آپ اُسے تبدیل کرنے کی کوشش کریں گے؟ کیا آپ اگلے سال تک بھی اِسی صورتحال میں رہنا چاہتے ہیں؟ یا آپ کوئی تبدیلی دیکھنا چاہتے ہیں؟ اگر آپ اپنے حالات میں تبدیلی دیکھنا چاہتے ہیں تو خُداوند سے ہدایت مانگیں اور پھر اُس کی راہنمائی میں چلنا شروع کردیں۔ جو کچھ آپ مستقبل میں حاصل کرنا چاہتے ہیں اُس کے لئے آپ موجودہ وقت میں قیمت اَدا کریں۔

اگلے سال کے لئے آپ نے جو اہداف ٹھہرائے ہوئے ہیں ان کو پانے کے لئے ابھی سے قدم بڑھانا شروع کردیں۔ جیسے جیسے آپ آگے بڑھیں گے، آپ کو کٹھن فیصلے کرنے ہوں گے اور کچھ تکلیف دہ راستوں سے گزرنا پڑے گا۔ اور جب ایسا ہو آپ کو ہمت نہیں ہارنی ہے۔ اگر آپ آگے بڑھتے رہیں گے تو آپ شُکر گزار ہو سکتے ہیں کہ خُدا آپ کے ساتھ ہے تاکہ آپ کی مدد کرے اور آپ کو مضبوط بنائے۔ اگر آپ ابھی اپنے مقاصد کوحاصل کرنے کے لیے کام کرنا شروع کر دیتے ہیں، تو آپ کو وہ فتح ملے گی جس کی آپ کو خواہش ہے۔


شُکرگزاری کی دُعا

 اَے باپ، مَیں دُعا کرتا/کرتی ہوں کہ تُو ہر روزمیری مدد کر تاکہ میں نظم و ضبط کے ساتھ زندگی گزاروں تاکہ اپنے مقاصد کو حاصل کرسکوں۔ مَیں تیرا شُکریہ ادا کرتا/کرتی ہوں کہ تُو نے میری زندگی کے  لیے ایک اچھّا منصوبہ بنایا ہے، اور اگر میں اپنے حصہ کی ذمہ داری پوری کروں گا/گی، تو تُو ہمیشہ اپنے حصے کا کام سر انجام دے گا۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon