فرمانبردار دِل

خُداوند تیراخُدا آج تجھ کو ان آئین اور احکام کے ماننے کا حکم دیتا ہے۔ سوتو اپنے سارے دِل (سوچ) اورساری جان سے اُن کو ماننا اور اُن پرعمل کرنا۔   (استثنا ۲۶ : ۱۶)

خُدا کے ساتھ گہری دوستی کو یقینی بنانےکا بہترین طریقہ ہے ایسا دِل رکھنا جو اُس کی فرمانبرداری کے لئے تیار ہو۔ جب ہمارے دِل اُس کی راھمنائی کے لئے پاک و نرم ہوتے ہیں اوراُس فرمانبرداری کے مشتاق ہوتے ہیں، تو یہ ایسی زبردست حالت ہے جس میں ہم خُدا کی دوستی اور آواز سننے کا تجربہ کرسکتے ہیں۔ خدا جانتا ہے کہ جب تک ہم اس زمین پر ہیں ہم کامل حالت کو نہیں پہنچ سکتے لیکن ہم اس کے لئے کامل دِل رکھ سکتے ہیں اور رکھنا بھی چاہیے،  ایسا دِل جو اُس کو خوش اور جلال دینے کی خاطر درست چال چلنے کے لئے بےچین ہو۔

جب آپ کی خُدا کے ساتھ دوستی گہری ہوتی جائے تو کبھی نہ بھولیں کہ اس تعلق کی بنیاد اس کی ہستی ہے نہ کہ اُس کے کام جووہ آپ کے لئے کرتا ہے۔ اس کی حضوری کی تلاش جاری رکھیں، نہ کہ اس کی حاضری کی؛ اس کےچہرہ کی تلاش کریں نہ کہ اس کے ہاتھ کی کیونکہ خُدا کے ساتھ پُرجوش، گہری دوستی کی راہ میں یہ ایک رکاوٹ ہوسکتی ہے کہ ہم خُدا کے ساتھ اپنی دوستی کے فوائد پرغورکرتے رہیں اوردوست کی حیثیت سے اُس پرغورنہ کریں۔انسان ہونے کے ناطے ہمیں یہ بات بالکل پسند نہیں آتی جب ہمیں یہ پتہ چلتا ہے کہ کچھ لوگ محض فائدے کے لئے ہم سے دوستی رکھنا چاہتے ہیں؛ جب لوگوں کے دِل ہمارے لئے صاف ہوتے ہیں اوراُنہیں ہماری ذات میں دلچسپی ہوتی ہے اوروہ ہمارے ساتھ وقت گزارنے میں خوشی محسوس کرتے ہیں تو ہمیں اچھّا لگتا ہے  اوریہی اصول خدا کے ساتھ ہماری دوستی پرلاگوہوتا ہے۔


آج آپ کے لئے خُدا کا کلام: خُدا کے ساتھ آپ کےتعلق کی بنیاد اُس کی ہستی ہونی چاہیے نہ کہ اس پر کہ وہ آپکے لئے کیا کیا کر سکتا ہے۔

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon