…(خُدا کی وہ توفیق اور برکت جس کے ہم لائق نہیں ہیں) فضل کے (پاک) رُوح (جو عطا کرتا ہے)۔ عبرانیوں 10 : 29
فضل پاک رُوح کی قوّت ہے جو آپ کے لئے موجود ہے تاکہ آپ وہ کام جو آپ اپنے زور اور کوشش سے نہیں کرسکتے اُسے آسانی سے کرلیں۔ فضل خُدا کی قوت ہے جو ہماری زندگیوں میں آتی ہے، ہمیں آزادی سے وہ کام کرنے کی توفیق دینے کے لئے جو ہمیں کرنے کی ضرورت ہے۔ خُدا کا فضل ہمیشہ موجود رہتا ہے لیکن ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم اُسے اِیمان کے وسیلہ سے حاصل کریں اورخُدا کے بغیر اپنے زور میں کام کرنے سے اِنکار کریں۔
پاک رُوح خُدا باپ سے فضل حاصل کرکے ہمیں بخشتا ہے۔ فضل دراصل پاک رُوح کی قوّت ہے جو خُدا کے تخت سے انسانوں کی طرف بہتی ہے تاکہ اُن کو بچائے اورپاک زندگی بسر کرنے اورخُدا کی مرضی کو پورا کرنے کے لئے اُن کو توفیق بخشے۔
ہم اپنی زندگیوں میں شادمان ہوسکتے ہیں اور خُدا کے فضل کے باعث ہر روز اطمینان، خوشی اور سکون سے بھر سکتے ہیں ۔ یہ اس کا فضل ہی ہے جو ہمیں اس قابل بناتا ہے کہ ہم اس کی قربت میں زندگی بسر کریں۔ ہم بڑے آرام سے خُدا کے فضل کے باعث زندگی سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں جس سے چین اور سکون پیدا ہوتا ہے۔
ہم نے فضل سے اِیمان کے وسیلہ سےنجات پائی ہے، اور ہمیں اسی طرح زندگی گزانا بھی سیکھنا چاہے!