فضل کی سادگی

لیکن جو کچھ ہوں خُدا کے فضل(وہ حق اور برکت جس کے ہم مستحق نہیں ہیں) سے ہوں اور اُس کا فضل جو مجھ پر ہوا( اس کی حالت یہ تھی کہ) وہ بے فائدہ (بے پھل اور بے اثر) نہیں ہوا بلکہ میں نے اُن سب (رسولوں) سے زیادہ محنت کی اور یہ میری طرف سے نہیں ہوئی بلکہ خُدا کے فضل (وہ حق اور برکت جس کے ہم مستحق نہیں ہیں) سے جو مجھ پر تھا۔   1 کرنتھیوں 15 : 10

خُدا کے فضل سے زیادہ طاقتور کوئی چیز نہیں ہے۔ بائبل میں موجود ہر سچائی ۔۔۔۔ نجات، پاک رُوح کی معموری، خُدا سے قربت اور ہماری ہر روز کی زندگی میں فتح ۔۔۔۔ کا مدار اِسی پرہے۔ فضل کے بغیر ہم کچھ بھی نہیں ہیں،  ہمارے پاس کچھ بھی نہیں ہے، ہم کچھ بھی نہیں کرسکتے۔

خُدا کا فضل کوئی پیچیدگی یا اُلجھن کی بات نہیں ہے۔ بلکہ دراصل یہ اِس قدر سادہ ہے کہ ہم میں سے بہت سے لوگ اس کے حقیقی معنوں کو سمجھ نہیں پاتے اور آخر کار اپنی زندگیوں کو بے حد پیچیدہ بنا لیتے ہیں۔ میں جانتی ہوں کہ میں نے ایسا کیا تھا۔

جب میں خُدا کے کلام کو مسلسل پڑھتی رہی تو مجھے محسوس ہوا کہ میری زندگی میں تبدیلی  کی ضرورت ہے۔ لیکن میں یہ نہیں جانتی تھی کہ خُدا کا فضل یہ تبدیلیاں پیدا کرسکتا ہے۔ میں یہ نہیں جانتی تھی کہ میری زندگی کس طرح پاک رُوح سے معمور ہوگی اور یہ کام رونما ہوں گے۔ پس میں نے اپنے زور میں خود کواور ہرعادت کو بدلنے کی کوشش کی۔ اور نتائج حد سے زیادہ پریشان کن تھے اور میں جذباتی طور پر ٹوٹ سی گئی تھی۔

اور جب میں نے خُدا کے فضل کو پہچان لیا تو میں نے جانا کہ اُس کی قدرت مجھے اِس قابل بنا سکتی ہے کہ وہ کام آسانی سے کرسکوں جو میں خود سے نہیں کرسکتی۔ اس نے میری زندگی کو بدل ڈالا اور یہ آپ کی زندگی کو بھی بدل دے گا۔


جو کچھ آپ اپنی زندگی میں کرتے ہیں اُسے "فضل کے باعث اِیمان کے وسیلہ سے” کریں اور آپ اطمینان اور خوشی سے زندگی بسر کریں گے!

Facebook icon Twitter icon Instagram icon Pinterest icon Google+ icon YouTube icon LinkedIn icon Contact icon